Type to search

ٹیکنالوجی

دو جولائی کو ہندوستان میں لانچ ہوگا سستا ون پلس ٹی وی

one-plus-smart-tv

ٹیکنالوجی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی اسمارٹ فون میکر ون پلس نے پچھلے سال ہندوستان میں ون پلس ٹی وی لانچ کیا تھا۔ اسمارٹ ٹی وی کے سیگمنٹ میں آنے کے بعد کمپنی کو یہاں بھی مقبولیت ملی، لیکن پھر بھی مہینے ہونے کی وجہ سے ژیوامی ایم آئی ٹی وی فروخت کے معاملے میں اس سے آگے رہی ہے۔

ون پلس نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی 2 جولائی کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ اپنے ون پلس ٹی وی پورٹ فولیو میں توسیع کرئے گی۔ ون پلس کے سی ای او پیٹ لاؤ نے کہا ہم پریمیم ٹی وی کے تجربے کو اپنی انڈین کمیونٹی کے لیے ذیادہ قابل رسائی بنا رہے ہیں۔

ون پلس نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی افورڈیبل ٹی وی تو لائے گی، لیکن پریمیم فیچرس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس میں بھی مہینگے ٹی وی والے ہی فیچرس دیئے جائیں گے۔

کمپنی کی طرف سے کیے گئے ای میل اور ٹیوٹ سے یہ صاف ہے کہ کمپنی اب ہندوستانی مارکٹ میں سستا اسمارٹ ٹی وی لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ غور طلب ہے کہ ژیوامی کے بعد ہندوستان میں حال ہی میں رئیل می نے بھی اپنے اسمارٹ ٹی وی لانچ کیے ہیں۔

ون پلس کی طرف سے بھیجے گئے پریس ریلیز میں کمپنی کے سی ای او کی طرف سے کہا گیا ہے 2020 میں ہم ون پلس کے کنیکٹیڈ ایکو سسٹم کو ان ہینس کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آسان ٹیکنالوجی تجربے کے ساتھ ہندوستانی کمینوٹی کے لیے افورڈیبل پرائس رینج میں اسمارٹ ٹی وی تجربہ دینا چاہتے ہیں

فوٹو : انٹرنیٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like