Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس بڈز پرو ٹی ڈبلیو ایس ایئر بڈز 31 گھنٹے تک کی بیٹری بیک اپ کے ساتھ لانچ

ون پلس بڈز پرو

ون پلس بڈز پرو میٹ بلیک اور گلوسی وائٹ کلر آپشن میں دستیاب

بیرٹی لائف 31 گھنٹے


ٹیکنالوجی ڈسک، 25 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پریمیم اسمارٹ فون کمپنی ون پلس نے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں نورڈ سیریز کے دوسرے جنریشن اسمارٹ فون ون پلس نورڈ 2 کے ساتھ ہی بہترین لک اور فیچرس والا ایئر بڈز ون پلس بڈز پرو بھی لانچ کردیا ہے۔

جمعرات کے روز ون پلس نورڈ 2 5جی کے ساتھ ون پلس نے ہندوستان میں اپنے لیٹسٹ ٹرو وائرلس (ٹی ڈبلیو ایس) ایئربڈز ون پلس بڈز پرو بھی لانچ کیے ہیں۔

بیٹری لائف 31 گھنٹے کی ہے، اڈاپٹیو نوئس کینسلیشن (اے این سی) سپورٹ اور ڈولبی اٹموس سپورٹ ، 3 مائیکروفونس اور کئی زبردست فیچرس سے لیس ہے۔

ان میں کئی اڈوانس فیچرس ملتے ہیں۔ نئے ون پلس بڈز پرو ہائبرڈ ایکٹیو نوئس کینسلیشن کے ساتھ آتے ہیں اور اس میں زبردست چارجینگ اسپیڈ ملتی ہے۔

دیگر خاصیت کی بات کریں تو ان بڈز میں 11ایم ایم ڈائنامک ڈرائیورس کا استعمال ہوا ہے اور باکس آئی پی ایکس4 سرٹیفیکیشنس اور کیو آئی وائرلیس چارجینگ سپورٹ کرتا ہے۔

 

ون پلس بڈز پرو کی قیمت اور دستیابی

ون پلس بڈز پرو کو میٹ بلیک اور گلوسی وائٹ کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس بڈز پرو ٹرو وائرلیس ایئربڈز کی قیمت 149.99 ڈالر (تقریبا 11200 روپے) طے کی گئی ہے۔
اسکی ہندوستان میں قیمت کیا ہوگی اسکا فی الحال خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں اس سیگمنٹ میں بڑھتی مسابقت کی وجہ سے اسکی قیمت 10000 روپے کے قریب ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔
ون پلس بڈز پرو کے اسپیسفیکیشنس

ایئربڈز میں 11ایم ایم کے ڈائنامک ڈرائیورس شامل ہے۔

ون پلس بڈز پرو کمپنی کے پورٹ فولیو میں سب سے پریمیم ٹی ڈبلیو ایس ایئربڈز ہیں۔

ون پلس نے تین الگ الگ موڈ، جیسے کہ ایکسٹریم ، فرنٹ اور اسمارٹ کے ساتھ ہائبرڈ ایکٹیو نوئس کینسلیشن (اے این سی) کو شامل کیا ہے۔

ون پلس نے بڈز پرو پر ڈولبی ایٹامس سپورٹ بھی دیا گیا ہے۔ لیکن یہ ون پلس کے کچھ لیٹسٹ فلیگ شپ تک ہی محدود ہوگا۔

بڈز پرو کا چارجینگ کیس آئی پی ایکس4 واٹر۔ریسٹنٹ ہے، جبکہ ایئربڈز میں ڈسٹ اور واٹر ریجسٹینس کے لیے آئی پی44 سرٹیفیکیشن ملتا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لحاظ سے ان میں بلوٹوتھ 5.2 سپورٹ ملتا ہے۔ ایئربڈز ون پلس فون کے ساتھ آسان اور کوئک پیئرنگ (فوری جڑنے والا) بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

ہر ایئربڈ میں 40ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ جبکہ چارجینگ کیس میں 520ایم اے ایچ کی بیٹری ملتی ہے۔
مکمل طور پر چارج کیے گئے ایئربڈز سے 7 گھنٹے تک موسیقی سن سکتے ہیں۔
چارجنگ کیس کے ساتھ ، سننے کے لیے 38 گھنٹوں تک لطف اٹھائیں۔

ون پلس بڈز پرو میں 31 گھنٹے تک کی بیٹری لائف کا دعوی کیا گیا ہے۔

اس میں پریشر-سینسٹیو کنٹرولس دیئے گئے ہیں۔
ایکسٹریم موڈ کو 40ڈی بی (ڈیسیبل) تک نوئس کینسلیشن کی پیشکش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جبکہ فرنٹ موڈ میں 25ڈی بی (ڈیسیبل) تک نوئس کینسل ہوسکتی ہے۔
اسکے برعکس اسمارٹ موڈ آس پاس کے شور کو تجزیہ کرکے اپنے حساب سے کم کرتا ہے۔
غیر ضرور شور کو فلٹر کرنے کے لیے اس میں موجود تین مائیکرو فون کسٹم نوئس ریڈکشن الگورتھم کا استعمال کرتے ہیں۔
چارجینگ کیس میں یو ایس بی ٹائپ۔سی اور وائرلیس چارجینگ (کیو آئی اسٹانڈرڈ) شامل ہے۔

ایئربڈز کا سائز اور وزن

ایئربڈز کا ڈائمنشن : 3.2 سینٹی میٹر * 2.32 سینٹی میٹر
چارجنگ کیس : 6.01 سینٹی میٹر * 4.9 سینٹی میٹر * 2.49 سینٹی میٹر
ایئربڈز کا وزن : 4.35 گرام
چارجنگ کیس: 52 گرام

ایئربڈز کے آڈیو

ڈرائیور ۔ 11 ملی میٹر ڈائنامک
ڈرائیور سینسٹیویٹی
98 dB ± 3dB @ 1 KHz (ورلڈ وائیڈ)
102 dB ± 3dB @ 1 KHz (انڈیا)
فریکونسی رسپانس
20 ہرٹج – 20،000 ہرٹج

نوئس کینسلیشن

اسماراٹ اڈاپٹیو نوئس کینسلیشن موڈ
ٹرانسپرینسی موڈ
پانی اور پسینے سے مزاحمت
ایئربڈز : آئی پی55
چارجینگ کیس: آئی پی ایکس4

بلوٹوتھ اسپیسفیکیشن

بلوٹوتھ ورژن ۔ بی ٹی 5.2
سپورٹ شدہ آڈیو فارمیٹ
ایس بی سی ، اے اے سی ، ایل ایچ ڈی سی
وائرلیس رینج ۔ 10 میٹر

ایئر بڈز کی بیٹری

چارج انٹرفیس
وائرڈ ، یو ایس بی ٹائپ سی
وائرلیس، کیو آئی سسرٹیفائیڈ
پلے ٹائم (مکمل چارج ہونے پر)
پلے بیک اے این سی کے ساتھ آن ۔ 5 گھنٹے
پلے بیک اے این سی کے ساتھ آف ۔ 7 گھنٹے
3 گھنٹے تک فون کال

Tags:

You Might also Like