Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی نے کم عمر میں کامیابی حاصل کی

اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی

فلمی ڈسک،25 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں چند ایسی اداکارائیں ہیں جو کم وقت میں اونچائی کو چھوا ان میں سے ایک اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی ہے جنہوں نے بہت کم عمر میں اداکاری میں اپنی شروعات کی ہے۔

زی ٹی وی پر 2012 میں ٹیلی کاسٹ ہوئے مشہور ٹی وی شو قبول ہے، میں نزہت احمد خان کا رول ادا کرنے والی اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی کا اب تک کا ایک دلچسپ کیریئر رہا ہے۔

 

گووندا کے ساتھ فلم فرائی ڈے، سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی دیگنگنا آج بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈسٹری کا ایک بڑا نام بن چکی ہے۔ اتنی کم عمر میں ہی دیگنگا سوریہ ونشی انڈسٹری کی سب سے گلیمرس اداکاراؤں میں سے ایک جانی جاتی ہے۔

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ہی دیگنگنا سوریا ونشی فی الحال صرف 23 سال کی ہے۔ اتنے کم وقت میں ہی دیگنگنا نے ساؤتھ اور بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے۔

 

ہی دیگنگنا سوریا ونشی نے چار سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا لکھا تھا۔ دس سال کی عمر میں انکا پہلا میوزک البم دیوی کھیر کھولا آئی تھی۔ اسکے علاوہ 15 سال کی عمر میں سوریہ ونشی کی گائیکی کتاب ویوس: دی اینڈلیس ایموشنس ریلیز کی گئی تھی۔

سوریا ونشی ناول بھی لکھ چکی ہے۔ انکا پہلا ناول دی مرمیڈ اینڈ دی پاور آف لو، سولہ سال کی عمر میں جاری کیا گیا تھا۔

 

سوریا ونشی جلیبی اور فرائی ڈے جیسی بالی ووڈ فلموں میں نظر آچکی ہے۔ سوریا ونشی کی یہ دونوں فلمیں سال 2018 میں ایک ہی دن میں ریلیز ہوئی تھی۔

سوریا ونشی ہپی اور دھنسو راسی نیرگالائی جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے۔ کافی کم وقت میں سوریہ ونشی ساؤتؤ فلموں میں ایک مقبول نام بن گئی ہے۔

اداکارہ دیگنگا سوریا ونشی جلد ہی بالی ووڈ فلم دی بیٹل آف بھیما کوریگاؤں میں ارجن رامپال کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔
اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی جلد ہی ساؤتھ کے سپر اسٹار گوپی چند کے ساتھ فلم سٹی مار، میں نظر آنے والی ہے-

فلم میں اداکارہ ایک صحافی کا کردار نبھا رہی ہے- ریلیز کو لیکر ابھی تک کوئی آفیشل اعلان نہیں ہوا ہے-
اپنی پیریڈ ڈرامہ فلم میں وہ بنا میک اپ کے نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انکی قدرتی خوبصورتی اور بھی ابھر کر دیکھائی دینے والی ہے۔

اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی کی پیدائش 15 اکتوبر 1997 میں ہوئی، انکے والد کا نام نیرج سوریا ونشی اور والدہ کا نام سریتا سوریا ونشی ہے- انہوں نے اپنی 12 ویں کا بورڈ میٹھی بائی کالج سے مکمل کیا،

دیگنگنا سوریا ونشی نے سال 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 7 سال کی عمر میں ٹی وی سیریز کیا حادثہ کیا حقیقت سے کیا تھا-

وہ ایک ٹی وی اداکارہ، گلوکارہ اور مصنف ہے- دیگنگنا اسٹار پلس کے ٹی وی سیریز ایک ویر کی ارداس، میں ویرا کور سمپورن سنگھ کا کردار نبھایا تھا-

انہوں نے سال 2012 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے ٹی وی شو قبول ہے، میں نزہت احمد خان کا رول ادا کیا تھا- اس شو میں زویا کے کردار میں سربھی جیوتی لیڈ رول میں تھی، انہوں نے سال 2015 میں بگ باس 9 میں حصہ لیا تھا-

دیگنگنا سوریا ونشی نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں کیا حادثہ کیا حقیقت، کرشنا ارجن، شکونتلا، رک جانا نہیں، قبول ہے، ایک ویر کی ارداس-ویرا، بگ باس 9، جیسے شوز شامل ہے-

ٹی وی کے علاوہ وہ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے، جن میں فرائی ڈے، جلیبی، رنگیلا راجہ، ہپی، دھنسو راسی نیئرگلے، جیسے فلمیں شامل ہیں- اور انکی آنے والی تیلگو فلم سٹی مار ہے-

Tags:

You Might also Like