Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس نورڈ ہندوستان میں لانچ، شروعاتی قیمت 24999 روپے

ون پلس نورڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،22 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ون پلس نورڈ کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ اس فون کو 24999 روپے رکھی گئی اور اسکی یہ شروعاتی قیمت ہے۔ یہ فون کافی عرصے سے سرخیوں کا حصہ بنا ہوا تھا، اسکے تین ویرینٹ پیش کیے گئے ہیں۔ ون پلس نورڈ ہول پنچ ڈسپلے ڈیزائن اور کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے۔ فون میں 5جی کنیکٹیویٹی بھی ملے گی۔

یہ فون کبھی ون پلس زیڈ کے نام سے تو کبھی ون پلس 8 لائٹ کے نام سے، کمپنی کا نیا اسمارٹ فون کفایتی اسمارٹ فون پراڈکٹ لائن اپ کا حصہ ہے۔ اسکے بارے میں فلیگ شپ کیمرا تجربہ دینے کا دعوی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس نے ون پلس نورڈ میں فاسٹ اور سموتھ ایکسپیرینس کے لیے 300 آپٹیمائزیشن کیے ہیں۔

ہندوستان میں ون پلس نورڈ قیمت

ہندوستان میں ون پلس نورڈ کی قیمت چوبیس ہزار سے شروع ہے، 12جی بی + 256جی بی اسٹوریج ماڈل 29999 روپے میں فروخؒ کیا جائے گا۔ ون پلس نورڈ کا 8جی بی + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ 27999 روپے، یہ قیمت فون کے 6جی بی ریم + 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ کا ہے۔

سب سے سستے 6جی بی ریم ویرینٹ کی فروخت ستمبر میں شروع ہوگی۔ اسمارٹ فون بلو ماربل اور گرے اونکس کلر میں دستیاب ہوگا۔ بتادیں کہ ون پلس نورڈ کے دونوں مہنگے ویرینٹ 4 اگسٹ سے دستیاب ہونگے۔

یہ ملک بھر کے ریٹیل اسٹورس میں بھی دستیاب کرایا جائے گا۔ ون پلس نورڈ کی فروخت ایمیزون انڈیا اور ون پلس کی ویب سائٹ پر ہوگی۔

ون پلس نورڈ اسپیسیفیکیشن اور فیچرس

ڈوئل سم نورڈ فون اینڈروئیڈ 10 پر مبنی آکسیجن او ایس 10.5 پر چلے گا۔ اس میں 6.44 انچ کا فل ۔ ایچ ڈی + فلویڈ امولڈ ڈسپلے ہے، 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 20:9 ریشو کے ساتھ۔ ڈسپلے پر کارننگ گوریلا گلاس 5 کی پروٹیکشن ہے۔ یہ نائٹ موڈ، ریڈینگ موڈ اور ویڈیو انہنسار جیسے فیچرس سے لیس ہے۔ فون میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 765جی پروسیسر اور 12جی بی تک ایل پی ڈی ڈی آر ایکس ریم دیئے گئے ہیں۔

کیمرا فیچرس

ون پلس الٹرا شاٹ ایچ ڈی آر، نائٹ اسکپ ، سپر میکرو،

پورٹریٹ، پرو موڈ، پنورما، اے آئی سین ڈیڈکشن، آر اے ڈبلیو امیج اور

الٹرا وائڈ سیلفی جیسے فیچرس سے لیس ہے۔

فون میں 4کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔

غور کرنے والی بات ہے کہ اسی پرائمری سنسر کا استعمال ون پلس 8 میں ہوا ہے۔

یہ آپٹیکل امیج سٹیبلائیزیشن کے ساتھ آتا ہے۔

ون پلس کے پچھلے حصے میں چار کیمرؓے موجود ہے۔

یہاں پر ایف 1.75 اپرچر والا 48 میگا پکسل کا سونی آئی ایم ایکس 586پرائمری سینسر ہے۔

کیمرا سیٹ اپ میں 8میگا پکسل کا سکنڈری کیمرا،

فون میں 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا اور 5 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر ہے۔

اس فون میں آگے طرف 32میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے اور سکنڈری کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ون پلس نورڈ میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ ہے۔

 

فون میں اسٹوریج، بیٹری اور کنیکٹیویٹی

ون پلس میں میں بیٹری 4115ایم اے ایچ کی ہے۔

 وارپ چارج 30ٹی کو سپورٹ کرتی ہے۔

فون کی ان بلڈ اسٹوریج 256جی بی تک جاتی ہے۔

اسٹوریج بڑھانے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ اور اس کا وزن 184 گرام ہے۔

کنیکٹیویٹی فیچرس میں 5جی، 4جی ایل ٹی ای، وائی فائی 802.11 اے سی،

بلوٹوتھ 5.1، جی پی ایس، اے۔ جی پی ایس، ان ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ ۔ سی پورٹ شامل ہے۔

ایکسیلیومیٹر، امبینٹ لائٹ، جائروسکوپ، میگنیٹومیٹر اور پروکسیمٹی سنسر اس فون کا حصہ ہے۔

فون میں ان ۔ ڈسپلے فنگر پرنٹ بھی ہے۔

Tags:

You Might also Like