Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس بینڈ ہندوستان میں 2499 روپے میں لانچ

ون پلس بینڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،12 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ون پلس بینڈ آخر کار ہندوستان میں لانچ ہوگیا ہے۔ کمپنی کے پہلے ویئریبل پروڈکٹ کے اسپیسیفیکیشن اور قیمت کی معلومات آفیشل کردی گئی۔ یہ فیٹنس ٹریکر ریکٹرانگولر ڈسپلے، ملٹی پول اسٹریپ کلر اور واچ فیس سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔

فیٹنس اور ہیلتھ کے شوقین کے لیے ون پلس بینڈ، ون پلس ہیلتھ ایپ کے ساتھ کام کرتا ہے جو یوزرس کو روزآنہ ایکٹیویٹی، ہارٹ ریٹ اور سلپ ڈاٹا ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے، اس بینڈ میں آپ کو 13 ایکسائز موڈ مل رہے ہیں-

اسے کمپنی نے ژیوامی کی طرح سیمی کلر فیچرس کے ساتھ پیش کیا ہے- بینڈ کو ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو ٹچ ان پٹ کے ساتھ آتا ہے- اسکے علاوہ اسے بلڈ آکسیجن سیچوریشن (ایس پی02) اور ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے-

ون پلس بینڈ کی قیمت
ون پلس بینڈ کو ہندوستان میں 2499 روپے کی قیمت میں لانچ کیا گیا ہے، اس فیٹنس بینڈ کو بلیک کلر آپشن کے ساتھ ون پلس ڈاٹ ان، ون پلس اسٹور ایپ، ایمیزون، فلپ کارٹ، ون پلس ایکسلویو آف لائن اسٹورس اور پارٹنر آوٹ لیٹ کے ذریعہ 13 جنوری سے خریدا جاسکتا ہے-

یہ کمپنی کا پہلا ویئریبل ڈیوائس ہے- ون پلس بینڈ کی ہندوستانی مارکٹ میں سیدھی ٹکر ژیوامی ایم آئی اسمارٹ بینڈ 5 سے ہوگی-

ون پلس بینڈ کے اسپیسیفکیشن

بینڈ اپنے سیگمنٹ میں آنے والے فیٹنس بینڈ کی طرح آئی پی68 سرٹیفیکیشن اور 5اے ٹی ایم واٹر ریسسٹنٹ ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے-
اسکے علاوہ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ڈسٹ کو بھی دور رکھتا ہے-

بینڈ کسی بھی ہیلتھ کیئر سرٹیفیکیشن اور میڈیکل طور پر منظور شدہ سرٹیفیکیشن کے ساتھ نہیں آتا-
بینڈ کو آسانی سے اینڈروئیڈ 6.0 یا اس سے اوپر چلنے والے اینڈروئیڈ ڈیوائس کے ساتھ پیرڈ (جوڑا) جاسکتا ہے-

بینڈ میں 1.1 انچ ایمولیڈ ڈسپلے
ریزولوشن 294-126 پکسل
بینڈ میں آکسیجن سینسر
تھری ایکس ایکسلرومیٹر
ژیروسکوپ
آپٹیکل ہارٹ ریٹ سینسر
بینڈ میں پری-لوڈیڈ 13 ایکسائیڈ موڈ
آوٹ ڈور رن
انڈور رن
فیٹ برن رن
آوٹ ڈور سائیکلینگ
ان ڈور سائیکینگ
لیپٹیکل ٹرینر
رائیڈنگ مشین
کرکٹس بیڈمنٹن پولس سوئمنگ
یوگا اور فری ٹریننگ جیسے فیچرس-
بینڈ سلپ پیٹرن کو بھی ٹریک کرتا ہے-
اس میں ایس پی 02 مانیٹیرنگ کا فیچر ہے-
اس کا ڈائمنشن 40.4-17.6-11.95 ایم ایم ہے-
بینڈ کا وزن 22.6 گرام ہے-
کمپنی نے اس میں 100ایم اے ایچ کی بیٹری دی ہے-
یہ سنگل چارج پر 14 دن کا استعمال کیا جاسکتا ہے-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *