Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو اولمپک 2020: میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں دلایا سلور میڈل

میرابائی چانو سلور میڈل

ٹوکیو اولمپکس: میرابائی چانو نے ختم کیا 1 سال کا انتظار ، ویٹ لفٹنگ میں دوسری بار میڈلز


اسپورٹس ڈسک، 24 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹوکیو اولمپکس سے بڑی خبر آرہی ہے اور آج میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ کے 49 کلوگرام زمرے میں ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلا کر کروڑوں ہندوستانی کھیل شائقین کو خوشیاں دی ہیں-

26 سالہ چانو نے اولمپکس کے پہلے روز 49 کلو ویٹ کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔ کسی اولمپکس میں وہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر بنی ہیں۔

 

میرابائی چانو نے اولمپک کھیلوں کی ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں تمغہ کا ہندوستان کا 21 سال کا انتظار ختم کیا اور 49 کلوگرام مقابلے میں سلور میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپک میں ملک کا کھاتہ بھی کھولا-

یہ پہلی بار ہے، جب ہندوستان نے اولمپک کے پہلے دن تمغہ جیتا- میرابائی ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہے- میرا بائی نے 2016 ریو اولمپک کے مایوس کن مظاہرے کی بھرپائی ٹوکیو اولمپک میں سلور جیت کرکیا-

چانو نے کلین اور جرک میں 115 کلوگرام اور سنیچ میں 87 کلوگرام سے کل 202 کلو گرام وزن اٹھا کر سلور میڈل اپنے نام کیا- اس سے پہلے کرنم ملیشوری نے سیڈنی اولمپک 2000 میں 69 کلوگرام وزن کے زمرے میں ملک کو ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل دلایا تھا-

چین کی ہو ژیئ نے کل 210 کلوگرام سے سلور اپنے نام کیا- انڈونیشیا کی ونڈی کنٹکا نے کل 194 کلوگرام کا وزن اٹھا کر کانسی کے تمغہ حاصل کیا-

میرا بائی چانو کو پی ایم مودی نے مبارکباد دی ہے- انہوں نے ٹیو کیا کہ ہندوستان میرابائی چانو کے شاندار مظاہرے سے خوش ہے- ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل جیتنے کے لیے انہیں مبارکباد- انکی کامیابی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے-

 

وہیں صدر رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لئے میڈل کا کھاتہ کھولنے والی ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد دی ہے مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا، “میرابائی چانو کوٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر میڈل کاکھاتہ کھولنے کے لئے دلی مبارکباد۔‘‘

ٹوکیو کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد ویٹ لفٹر میرابائی کا ریو اولمپک میں کلین اینڈ جرک میں تین میں سے ایک بھی کوشش نہیں ہوپائی تھی-

سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں ہفتہ کو چاندی کاتمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیواولمپک کاپہلا میڈل دلادیا۔
بتادیں کہ میرابائی چانو کی پیدائش 8 اگست 1994 کو منی پور کے شہر امپھال ہوئی۔