Type to search

بزنس

جیو کی 5 جی سٹینڈ ایلون ٹکنالوجی پر دوڑیں گے ون پلس کے سمارٹ فون

ریلائنس جیو اور اسمارٹ فون برانڈ ون پلس نے ہاتھ ملایا
l جیو لایا ون پلس یوزرس کیلئے ایک خاص ’ ون پلس اینی ورسری آفر ‘
l ملے گا 10,800 روپے کا کیش بیک
l پہلے 1000 مستحقین کیلئے 1499 روپے کا ریڈ کیبل کیئر پلان


بنگلور، 12 دسمبر 2022(پریس نوٹ) 5جی اسٹینڈایلون ٹیکنالوجی کے لیے ریلائنس جیو اور اسمارٹ فون برانڈ ون پلس نے ہاتھ ملایا ہے۔ حال ہی میں لانچ کیے گئے ون پلس 10 سیریزکے اسمارٹ فون کے ساتھ ون پلس 9 آر، ون پلس 8، نارڈز، نارڈ 2 ٹی، نارڈ 2، نارڈ سی ای، نارڈ سی ای 2 اور نارڈ سی ای 2 لائٹ کے صارفین اب جیو کی 5 جی سٹینڈ۔ایلون ٹیکنالوجی کا استعمال کر پائیں گے۔ اسی طرح، ون پلس 9 پرو، ون پلس 9 اور ون پلس 9آر ٹی کی بھی پہنچ جیو 5 جی نیٹ ورک تک ہوجائے گی۔

جیو، ون پلس صارفین کے لیے ایک خاص ‘ ون پلس اینی ورسری آفر‘ لیکر آیا ہے۔ آفر کے تحت صارفین کے 10,800 روپے تک کا کیش بیک ملے گا۔ آفر 13 سے 18 دسمبر تک ویلیڈ ہے۔ پہلے 1000 مستحقین کو اضافی فائدہ ملے گا۔ انہیں 1499 رو پے کا ریڈ کیبل کیئر پلان اور 399 روپے کا جیو ساون پرو پلان بھی ملے گا۔

اس ضمن میں ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمین، سنیل دت نےکہا کہ ون پلس نے ہندوستان میں 5 جیڈیوائس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے ساتھ کام کیا ہے۔ 5 جی اسمارٹ فون کی حقیقی طاقت صرف جیو جیسے حقیقی 5 جی نیٹ ورکس کے ذریعے ہی سامنے آسکتی ہے، جو کہ ایک اسٹینڈ ایلون5 جی نیٹ ورک کے طور پر بنایا گیا ہے۔ ون پلس ڈیوائس استعمال کرنے والے تمام جیو صارفین ان علاقوں میں جیو ویلکم آفر کے تحت لامحدود5 جی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ون پلس انڈیا کے سی ای او نونیت ناکرا نے کہا کہ “ہمیں ہندوستان میں ون پلس کے صارفین کے لیے 5 جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے جیو ٹیم کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے۔ 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے تیز ترین انٹرنیٹ کا تجربہ اور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ہندوستانی صارفین کے لیے 5 جی ٹیکنالوجی کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے، جیو اور ون پلس یمیں بیک اینڈ پر ایک ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں اور پروڈکٹ پورٹ فولیوز میں اپنی 5 جی ٹیکنالوجی سروسز کو وسعت دے رہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like