Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا 5310 نئے لک میں آرہا ہے ، ہندوستان جلد ہوگا لانچ

نوکیا 5310

ٹیکنالوجی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایچ ایم ڈی گلوبل کئی پرانے نوکیا فونس کے نئے ورژن لانچ کرچکا ہے- نوکیا کے مقبول فیچر فون نوکیا 3310 کا نیا ورژن بھی کمپنی بازار میں اتار چکی ہے- کچھ وقت پہلے کمپنی نے نوکیا 5310 ایکسپریس میوزک کو نئے لک میں لانچ کیا تھا- فون کے نئے ورژن کو کمپنی نے نوکیا 5310  2020 نام دیا ہے- کمپنی نے کچھ مہینے پہلے ہی یہ فون لانچ کیا تھا- اب نوکیا کے فیچر فون کلرس کے لیے اچھی خبر ہے- کمپنی یہ فون اب ہندوستان میں لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے-

اس فون کو کمپنی نے 40 یورو یعنی قریب 3400 روپے کے پرائس ٹیگ کے ساتھ لانچ کیا تھا- ہندوستان میں اسکی قیمت اسی قیمت کے آس پاس ہوسکتی ہے- حالانکہ فون کی قیمت کو لیکر کمپنی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے-

نوکیا 5.3 کے ساتھ ہوگا لانچ
یہ فون ہندوستان نوکیا 5.3 کے ساتھ لانچ ہوگا- نوکیا 5.3 اسمارٹ فون میں 6.55 انچ فل ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے- یہ اینئڈروئیڈ 10 آوٹ آف دی باکس پر چلتا ہے- فن کے ٹاپ میں 2.5ڈی گلاس اور واٹرڈراپ نوچ دیا گیا ہے- یہ اسمارٹ فون 6جی بی تک کے ریم آپشن میں آیا ہے-

Tags:

You Might also Like