Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا کا پہلا 5جی فون 64 ایم پی کواڈ کیمرے کے ساتھ

نوکیا

ٹیکنالوجی ڈسک،24مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا نے مارچ میں ہوئے ایک آن لائن ایونٹ کے دوران کمپنی کے پہلے 5جی فون نوکیا 8.3 5جی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے اس فون کے فیچرس اور قیمت کا اعلان کردیا تھا۔ حالانکہ لانچینگ تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ اب نوکیا نے اپنے آفیشل پیج پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فون جلد ہی لانچ ہوسکتا ہے۔ نوکیا 8.3 5جی کی شروعاتی قیمت 599 یورو(قریب 49500 روپے) رہنے والی ہے اور یہ پولر نائٹ کلر میں دستیاب ہوگا۔

فیچرس کی بات کریں تو نوکیا کے اس 5جی اسمارٹ فون میں 6.81 انچ کا فل ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں میں پنچ ہول ملتا ہے۔ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر ملتا ہے۔ یہ 6 جی بی اور 8 جی بی ریم اور 64 جی بی اور 128 جی بی کے اسٹوریج آپشن کے ساتھ آتا ہے۔ فون کا فنگر پرنٹ سینسر اسکے پاور بٹن میں دیا گیا ہے، جو سائیڈ پینل پر لگا ہے۔

کیمرے کی بات کریں تو فون میں 64 میگا پکسل کا کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے۔ 64ایم پی کے پرائمری سینسر کے علاوہ اس میں 12میگاپکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا ، 2میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر اور 2میگاپکسل کا مائیکرو لینس ملتا ہے۔ ان چاروں ہی کیمروں میں زیس لینس کا استعمال کیا جائے گا۔ فرنٹ کیمرے کی بات کریں تو اس میں 24 میگاپکسل کا پنچ ہول کیمرا ملتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون اینڈروئیڈ 10 پر کام کرتا ہے اور کمپنی نے 2 سال تک اینڈروئیڈ اپ ڈیٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like