Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا نے لانچ کیے 6 نئے فون، نوکیا سی10، سی20، جی10، جی20، ایکس10 اور جی20

نوکیا سی10

نوکیا سی10 ، نوکیا سی 20، نوکیا جی10، نوکیا جی20، نوکیا ایکس 10 اور نوکیا ایکس20


ٹیکنالوجی ڈسک،9 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا نے اپنے ایک بڑے ایونٹ میں چھ نئے اسمارٹ فون لانچ کیے- ان اسمارٹ فون کے ذریعہ نوکیا بجٹ سیگمنٹ پر قبض کرنے کی تیاری میں ہے-

نوکیا ایکس سیریز کے دونوں اسمارٹ فون نوکیا ایکس20 اور نوکیا ایکس10 میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی + ڈسپلے ہے، جس کی سکرین ریزولوشن 1080-2400 پکسلز ہے۔

گوگل کے لیٹسٹ آپریٹینگ سسٹم اینڈروئیڈ 11 پر مبنی ان دونوں اسمارٹ فونس میں کوالکوم اسینپ ڈریگن 480 5جی پروسیسر لگا ہے۔

نوکیا ایکس20 اور نوکیا ایکس10 5جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ آنے والا سستا اسمارٹ فون ہے-

نوکیا سی10 ، نوکیا سی20 ، نوکیا جی10 ، نوکیا جی20 ، نوکیا ایکس10 اور نوکیا ایکس 20 لانچ کیا گیا ہے۔ نوکیا سی۔سیریز کو انٹری لیول مارکٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نوکیا جی۔سیریز مڈرینج سیگمنٹ میں آتی ہے اور نوکیا ایکس۔سیریز کمپنی کی ٹاپ۔آف۔دی۔لائن پیشکش ہے۔

نوکیا سی10 اور نوکیا سی20 اینڈروئیڈ 11 پر چلتے ہیں۔

نوکیا جی10 اسمارٹ فون میں 6.5 انچ ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں 2.0 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک جی25 پروسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ان بلڈ اسٹوریج کا آپشن موجود ہے۔

نوکیا جی10 اور نوکیا جی20 کے ساتھ ساتھ نوکیا ایکس10 اور نوکیا ایکس20 بھی باقادگی سے اینڈروئیڈ 11 کا تجربہ دیتے ہیں۔ نوکیا ایکس10 اور نوکیا ایکس20 میں 5جی کنیکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔

نوکیا سی10 ، نوکیا سی 20، نوکیا جی10، نوکیا جی20، نوکیا ایکس 10 اور نوکیا ایکس20 کی قیمت

نوکیا ایکس10 جون سے 6جی بی + 64 جی بی، 6 جی بی + 128 جی بی ویرینٹ کے ساتھ جنگل اور سنو کلر آپشن میں دستیاب ہوگا۔

اسکے علاوہ، نوکیا ایکس20 نورڈک بلیو اور سن کلر آپشن کے ساتھ 6 جی بی + 128 جی بی اور 8 جی بی + 128 جی بی کنفیگریشن میں جون میں دستیاب ہوگا۔

دوسری طرف، نوکیا سی20 1جی بی + 16جی بی اور 2جی بی + 32جی بی کنفیگریشن کے ساتھ ڈارک بلو اور سینڈ کلر کے آپشن میں فروخت کیا جائے گا اور جون سے گلوبل سطح پر چنندہ بازاروں میں دستیاب ہوگا۔

لانچ ہونے والے دیگر نوکیا فون کی قیمتوں کا خلاصہ ہونا باقی ہے۔ حالانکہ ایچ ایم ڈی گلوبل نے تصدیق کی ہے نوکیا سی10 1جی بی + 16جی بی، 1جی بی + 32 جی بی اور  2جی بی + 16جی بی آپشن کے ساتھ گرے اور لائٹ پرپل کلر میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا جی20 کے 4جی بی + 64جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت یورو 159 (تقریبا 14000 روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ اسکا بھی ایک 4جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج کنفیگریشن آتا ہے، جسکی قیمت ابھی بتائی نہیں گئی ہے۔

نوکیا جی10 کے 3جی بی + 32جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت یورو 139 (تقریبا 12300 روپے) ہے۔ اسکا 4جی بی + 64 جی بی اسٹوریج آپشن بھی ہے۔ جسکی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

فون کی دستیابی کی بات کریں تو نوکیا جی10 اپریل کے آخر سے ڈسک نائیٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا اور نوکیا جی20 مئی سے گلیشیئر اور نائیٹ شیڈز میں فروخت ہوگا۔

یہ فون ہندوستان میں آئیں گے یا نہیں، اسے لیکر ایچ ایم ڈی گلوبل نے کسی قسم کی معلومات شیئر نہیں کی ہے۔

نوکیا سی10 کے اسپیسیکفیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 ۔ گو ایڈیشن
نوکیا سی10 میں پانڈا گلاس پروٹیکشن
آسیپیکٹ ریشیو 20:9
اسکرین سائز 6.51 انچ
پینل ایچ ڈی + 1600-720 پکسل
برائٹنس 400 نٹس
فون میں 2جی بی تک ریم
کواڈ کور یونیسک ایس سی7331ای چپ سیٹ
فون کے پچھے 5میگا پکسل کیمرا سینسر
اسکا اپرچر ایف/2.2
فرنٹ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرا سینسر
فون میں 32 جی بی تک اسٹوریج
وائی فائی 802.11 بی/جی/این
بلوٹوتھ 4.2، جی پی ایس/اے۔جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، میکرو۔یو ایس بی
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
ایکسلرومیٹر، ایمبینٹ لائٹ اور پروکسیمیٹی سینسر
فون کی بیٹری 3000ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 10واٹ
فون کا وزن 191 گرام

نوکیا سی20 کے اسپیسیکفیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 ۔ گو ایڈیشن
فون میں پانڈا گلاس پروٹیکشن
آسیپیکٹ ریشیو 20:9
اسکرین سائز 6.51 انچ
پینل ایچ ڈی + 1600-720 پکسل
برائٹنس 400 نٹس
فون میں 2جی بی تک ریم
کواڈ کور یونیسک ایس سی 9863اے چپ سیٹ
فون کے پچھے 5میگا پکسل کیمرا سینسر
ایل ای ڈی فلیشن کے ساتھ
فون میں 32جی بی تک اسٹوریج
وائی فائی 802.11 بی/جی/این
بلوٹوتھ 4.2، جی پی ایس/اے۔جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، میکرو۔یو ایس بی
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
ایکسلرومیٹر، ایمبینٹ لائٹ اور پروکسیمیٹی سینسر
فون کی بیٹری 3000ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 10واٹ
فون کا وزن 191 گرام

نوکیا جی10 کے اسپیسیکفیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 پر کام کرتا ہے
آسیپیکٹ ریشیو 20:9
فون 6.5 انچ ایچ ڈی + 1600-720 پکسل
اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو جی25 چپ سیٹ
فون میں 4جی بی ریم
ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون میں 13میگا پکسل کا پرائمری سینسر
میکرو شوٹر 2 میگا پکسل
ڈپتھ سینسر 2 میگا پکسل
سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرا
فون میں 64 جی بی تک اسٹوریج
وائی فائی 802.11 بی/جی/این، 4جی ایل ٹی ای
بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، یو ایس بی ٹائپ سی
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر
گوگل اسسٹنٹ بٹن
فون کی بیٹری 5000ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 10واٹ
فون کا وزن 194 گرام

نوکیا جی20 کے اسپیسیکفیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 پر کام کرتا ہے
آسیپیکٹ ریشیو 20:9
فون 6.5 انچ ایچ ڈی + 1600-720 پکسل
اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو جی35 چپ سیٹ
فون میں 4جی بی ریم
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون میں 48میگا پکسل کا پرائمری سینسر
الٹرا وائیڈ شوٹر 5 میگا پکسل
میکرو شوٹر 2 میگا پکسل
ڈپتھ سینسر 2 میگا پکسل
سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرا
بہتر آڈیو کے لیے او زیڈ او آڈیو سپورٹ
فون میں 128 جی بی تک اسٹوریج
وائی فائی 802.11 بی/جی/این، 4جی ایل ٹی ای
بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، یو ایس بی ٹائپ سی
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر
گوگل اسسٹنٹ بٹن
فون کی بیٹری 5050ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 10واٹ
فون کا وزن 197 گرام

نوکیا ایکس10 کے اسپیسیفیکیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 پر کام کرتا ہے
آسیپیکٹ ریشیو 20:9 اور ہول پنچ ڈیزائن
فون 6.67 انچ ایف ایچ ڈی + 2400-1080 پکسل ڈسپلے
برائٹنس 450نٹس
اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 480 چپ سیٹ
فون میں 6جی بی ریم
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون کا پرائمری سینسر 48 میگا پکسل
الٹرا وائیڈ شوٹر 5 میگا پکسل
میکرو شوٹر 2 میگا پکسل
ڈپتھ سینسر 2 میگا پکسل
سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل
فیکس فوکس لینس
بہتر آڈیو کے لیے او زیڈ او آڈیو سپورٹ
فون میں 128 جی بی اسٹوریج
وائی فائی 802.11اے سی،
کنیکٹیوٹی میں 5جی، 4جی ایل ٹی ای
بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، یو ایس بی ٹائپ سی
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر
گوگل اسسٹنٹ بٹن
آئی پی 52 ڈسٹ اور واٹر رسسٹنٹس
فون کی بیٹری 4470ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 18واٹ
فون کا وزن 210 گرام

نوکیا ایکس20 کے اسپیسیفیکیشن

ڈوئل سم ۔ نینو
اینڈروئیڈ 11 پر کام کرتا ہے
آسیپیکٹ ریشیو 20:9 اور ہول پنچ ڈیزائن
فون 6.67 انچ ایف ایچ ڈی + 2400-1080 پکسل ڈسپلے
برائٹنس 450نٹس
اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 480 چپ سیٹ
فون میں 6جی بی ریم
کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون کا پرائمری سینسر 64 میگا پکسل
الٹرا وائیڈ شوٹر 5 میگا پکسل
میکرو شوٹر 2 میگا پکسل
ڈپتھ سینسر 2 میگا پکسل
کیمرا زائس آپٹکس سے لیس
سیلفی کے لیے 32 میگا پکسل
بہتر آڈیو کے لیے او زیڈ او آڈیو سپورٹ
فون میں 128 جی بی اسٹوریج
وائی فائی 802.11اے سی،
کنیکٹیوٹی میں 5جی، 4جی ایل ٹی ای
بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
ایف ایم ریڈیو، یو ایس بی ٹائپ سی
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگرپرنٹ سینسر
گوگل اسسٹنٹ بٹن
فون کی بیٹری 4470ایم اے ایچ
چارجینگ سپورٹ 18واٹ
فون کا وزن 220 گرام

Tags:

You Might also Like