Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا سی20 پلس ڈوئل ریئر کیمرا کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

نوکیا سی20 پلس

نوکیا سی20 پلس میں 4950ایم اے ایچ کی بیٹری
پرائمری کیمرا 8 میگا پکسل
فون میں اوکٹا کور یونیسوک ایس سی 9863اے پروسیسر


ٹیکنالوجی ڈسک،10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا نے پیر کے روز اپنا نوکیا سی20 پلس لانچ کردیا ہے۔ یہ فون پچھلے مہینے چین میں پیش کیا گیا تھا۔

فون کفایتی ہے جس میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ اور اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے ان فونز کو خاص طور پر ریلائنس جیو کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا ہے۔ خاص جیو آفر کے تحت فون کو ایک ہزار روپے یا پھر دس فیصدی چھوٹ کے ساتھ لیا جاسکتا ہے۔ فون کو لیکر دعوی کیا گیا ہے کہ یہ سنگل چارج پر دو دن تک کی بیٹری لائف دیتی ہے۔

نوکیا سی20 پلس کو نوکیا سی20 کے اپ گریڈ کے طور ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جو کہ گلوبل مارکیٹ میں اپریل مہینے میں لانچ ہوا تھا لیکن اسے ہندوستانی مارکٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔

نوکیا سی20 پلس فون کے ساتھ نوکیا برانڈ لائسنس ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا سی01 پلس، نوکیا سی10 اور نوکیا ایکس آر20 کے ہندوستان لانچ کا اعلان کیا ہے۔

فن لینڈ کمپنی نے یہ بھی خلاصہ کیا ہے کہ نوکیا سی30 فون ہندوستان میں اینڈروئیڈ 11 کے ساتھ دستک دے گا۔ جو کہ گلوبل نوکیا سی30 کے اینڈروئیڈ 11 (گوایڈیشن) کا ایک اپگریڈ ہوگا۔

نوکیا سی20 پلس آج سے ملک بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ وہیں نوکیا سی30 اور سی01 پلس کو جلد دستیاب کرایا جائے گا۔

نوکیا سی20 پلس کی قیمت
فون کو آپ نوکیا انڈیا ویب سائٹ ، ریلائنس ڈیجیٹل آوٹ لیٹ کے ذریعہ خرید سکتے ہیں۔ فون کی سیل 9 اگسٹ بروز پیر سے شروع کردی گئی ہے۔
نوکیا سی 20 پلس اسمارٹ فون کے 2جی بی ریم + 32 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 8،999 روپے ہے۔
یہ فون 3 جی بی + 32 جی بی اسٹوریج آپشن میں بھی آتا ہے جسکی قیمت 9999 روپے ہے۔ اس فون کو بلیو اور گرے کلر آپشن میں خرید کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔

نوکیا سی20 پلس کے اسپیسیفکیشن
ڈوئل سم (نینو)
فون اینڈروئیڈ 11 (گو ایڈیشن) پر چلتا ہے۔
فون میں 6.5انچ ایچ ڈی ڈسپلے
فون کے اسکرین ریزولوشن 720-1600 پکسل ، ایچ ڈی + وی نوچ
آسپیکٹ ریشو 20:9
فون میں اوکٹا کور یونیسوک ایس سی 9863اے پروسیسر
ریم 3 جی بی
اسٹوریج 32جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 256جی بی اضافے کی سہولت

نوکیا سی20 فون کے کیمرا فیچرس
فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 8 میگا پکسل
ڈپتھ کیمرا 2 میگا پکسل
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 5 میگا پکسل
ایل ای ڈی فلیش

نوکیا سی20 فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 4950ایم اے ایچ کی بیٹری
چارجینگ سپورٹ 10واٹ
وائی۔فائی 802.11 بی/جی/این
بلوٹوتھ 4.2 ، 4جی
مائیکرو۔ یو ایس بی / ایف ایم ریڈیو
ہیڈ فون جیک 3.5ٓایم ایم
فون کا وزن 204.7 گرام

فون کے سینسر
ایکسلرومیٹر
ایمبینٹ لائٹ سینسر
پروکسیمیٹی سینسر

Tags:

You Might also Like