Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈمپل کپاڈیا برتھ ڈے اسپیشل: اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

ڈمپل کپاڈیا

فلمی ڈسک،8جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا آج 8 جون کو اپنا 63 واں جنم دن منا رہی ہے-

اداکارہ ڈمپل کپاڈیا 8 جون 1957 کو گجراتی خاندان میں پیدا ہوئیں۔

انہیں فلموں میں لانے کا سہرا راج کپور کو جاتا ہے۔ ستر کی دہائی میں وہ اپنی فلم ’بوبی‘ کے لئے نئے چہروں کی تلاش کر رہے تھے۔

اسی دوران انہوں نے ڈمپل کپاڈیا کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی،

جسے ڈمپل نے بخوشی قبول کرلیا۔
یہ فلم رشی کپور کی بھی پہلی فلم تھی۔

سال 1973 میں ریلیز اس فلم میں ڈمپل کپاڈیا کمسن لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔

بوبی کی کامیابی کے بعد ڈمپل کپاڈیا کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی۔

لیکن انہوں نے ان تمام تجاویز کو ٹھکرا دیا اور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کرلی اور فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

ڈمپل نے 1984 میں ریلیز فلم ’زخمی شیر‘ سے فلم انڈسٹری میں واپسی کی لیکن یہ فلم ناکام رہی۔

سال 1985 میں انہیں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ فلم ’ساگر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

رمیش سیپی کی ہدایت میں بنی فلم میں ڈمپل نے اپنی بولڈ امیج سے ناظرین کو مسحور کردیا۔

اب بات کرتے ہیں ڈمپل کپاڈیا کے لو لائف کی، جس نے میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوری۔

اور اس میں ایک ہے سنی دیول کے ساتھ افیئر کے قصے-

سال 1973 میں 16 سال کی ڈمپل کپاڈیا نے اپنی فلم بابی سے ادھر باکس آفس پر تہلکہ مچایا اور اسی سال راجش کھنہ کی بیوی بھی بن گئی-

ویسے تو 16 سال کی عمر میں ڈمپل کپاڈیا نے سپر اسٹار راجیش کھنہ سے شادی کرلی تھی۔

لیکن کہتے ہیں سنی دیول کو لیکر بھی وہ کافی بحث میں رہی ہے،

اس فلم سے ٹھیک 10 سال بعد سنی دیول نے 1983 میں بیتاب سے ڈیبیو کیا۔

اور اپنے زبردست ڈئیلاگ اور ایکٹینگ کو لیکر ہر ناظرین کے دلوں میں بسنے لگے،

ناظرین کے ساتھ ساتھ اس وقت کی ٹاپ اداکارہ کے بھی دلوں پر دستک دے رہے تھے-

جیسا کہ اکثر ہوتا ہے فلم اسٹارس کچھ فلموں میں ساتھ نظر آتے ہیں۔

اور اسی کے ساتھ انکے افیئر کی افواہیں بھی چلنے لگتی ہے-

ایسا ہی کچھ ڈمپل اور سنی دیول کے ساتھ بھی ہوا،

ڈمپل اور سنی کی جوری کئی فلموں میں نظر آئی، جس میں ارجن، منزل منزل، آگ کا گولہ، گناہ، اور نرسمہا جیسی فلمیں شامل ہے-

Tags: