Type to search

اسپورٹس

مکس مارشل آرٹس اسٹار کانر مک گرگور کا ریٹائرمنٹ کا پھراعلان

conor-mcgregor

اسپورٹس ڈسک،8جون(ایجنسی) آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی اور سابق ورلڈ چیمپیئن کانر مک گرگور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب کانر مک گرگور نے کھیل کو الوداع کہا ہے۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں معلومات دی-

کانر مک گرگور نے اپنی ماں کے ساتھ ایک فوٹو ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا، میں نے فائٹنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے- اس سفر سے شاندار یادوں کے لیے آپ سبھی کا شکریہ-

انہوں نے آگے لکھا، یہ سال ویگاس میں میری ماں کے ساتھ ورلڈ چیمپیئن کا ٹائٹل جتنے کے بعد کی تصویر ہے- اپنے خوابوں کا گھر بنائے، میں آپ سبھی سے بے حد پیار کرتا ہوں، جس بھی چیز کی آپ امید کریں وہ آپ کو ملے-
آپکی معلومات کے لیے بتادیں کہ کانر مک گرگور مکسڈ مارشل آرٹس کے سب سے مقبول کھلاڑی ہیں- وہ دو بار یو ایف سی کی الگ الگ ویٹ کیٹگری میں ورلڈ چیمپیئن رہے چکے ہیں-