Type to search

ٹیکنالوجی

جلد آئے گا موٹرولا ون مڈ رینج اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موٹرولا کی طرف سے نیا اسمارٹ فون جلد لانچ کیا جاسکتا ہے۔ فروری میں سامنے آئی افواہوں میں کہا گیا ھا کہ لینووو کی ملکیت والی کمپنی کی طرف سے تین نئے اسمارٹ فون لانچ کیے جاسکتے ہیں۔ ان میں کئی ایک ماڈل حال ہی میں گیک بینچ لسٹینگ میں دیکھا گیا ہے۔

گیک بینچ 4 لیسٹنگ میں اس اسمارٹ فون کا نام موٹرولا ون مڈ سامنے آیا ہے۔ ایسے میں جلد ہی اس اسمارٹ فون کو لانچ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اسکا فائنل نام ون مڈ سےکافی الگ ہوسکتا ہ۔ یہ موٹرولا کی موٹو ون مڈ رینج سیریز کا نیا اسمارٹ فون ہوسکتا ہے۔

لیسٹنگ سے پہ چلا ہے کہ موٹرولا ون مڈ اسمارٹ فون میں کمپنی اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر اور 6 جی بی ریم دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ماناجارہا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو اپریل میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ سنگل کور ٹیسٹ میں فون کو 2534 اور ملٹی کور ٹیسٹ میں 6961 پوائنٹس ملے ہیں۔

Tags:

You Might also Like