Type to search

اسپورٹس

متالی راج نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹ

متالی نے 13 سال پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں قدم رکھا تھا
انہوں نے 32 ٹی 20انٹرنیشنل میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی


اسپورٹس ڈسک،3ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ہندوتان کی تجربہ کار خاتون بلے باز متالی راج نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے۔ متالی 2021 میں 50 اووروں کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتی ہے۔ 36 سال کی تمالی آخری بار مارچ 2019 میں گوہاٹی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں اتری تھی۔
متالی راج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے خود کو دستیاب بتایا تھا۔ تب ایسا لگا تھا کہ اگلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے نوجوانوں پر دھیان دینے کے لیے سیلکشن کمیٹی انہیں (متالی کو) نہیں منتخب کرسکتے ہیں۔ افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 24 ستمبر سے شروع ہوگی۔ جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سال فروری ۔ مارچ میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔
متالی راج نے 32 ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں ہندوستان کی کپتانی کی، جس میں 2012 سری لنکا، 2014 بنگل دیش، اور 2016 ہندوتان کے خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ شامل رہے۔

متالی نے 89 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 2346 رن بنائے،جو خواتین ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی طرف سے ریکارڈ ہے۔

Tags:

You Might also Like