Type to search

ٹیکنالوجی

جیو فائبر اسی ہفتے آرہا ہے، جانیں رجسٹریشن عمل اور آفر

ٹیکنالوجی ڈسک،3ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ریلائنس جیو فائبر برانڈبینڈ سرویس 5 ستمبر کو لانچ ہورہی ہے- کمپنی کے مطابق اسکے تحت 100 ایم بی پی ایس سے لیکر 1 جی بی تک کی اسپیڈ ملے گی- کافی وقت سے اسکی ٹیسٹنگ ہورہی ہے اور اب اسکا کمرشل لانچ ہورہا ہے- آپ کو بتادیں کہ کمرشیل لانچ کے تحت کمپنی پہلے دن 1600 شہروں میں پیش کیا جائے گا- اسکے ساتھ ہی ریلائنس جیو کی سم کی طرح یہاں بھی فری پریو آفر دیے جائیں گے- فی الحال انٹرنیٹ یوزرس یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ریلائنس جیو فائبر کے پلان کیا ہونگے-

 

ریلائنس جیو کے مطابق کمپلیمنٹری ایکسس کے تحت کسٹمرس کو 100 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی- حالانکہ اسکے لیے ڈیٹا لمیٹ صرف 40 جی بی ہی ہے- ختم ہونے کے بعد آپ کو ٹاپ اپ کرناہوگا- پریو آفر کے تحت کئی انسٹالیشن نہیں لے گا- لیکن 2500 روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ دینا ہوگا-

 

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے اپنی سالانہ میٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ جیو فائبر کے پلان 700 روپے سے شروع ہونگے – حالانکہ ٹاپ پلان 10 ہزار روپے تک کا ہوگا- یہ ماہانہ سبسکریپشن ہے-

 

فی الحال کون سے پلان یوزرس کو کیا سرویس ملیں گی یہ صاف نہیں ہے- کیونکہ جیو فائبر کے تحت صرف انٹرنیٹ سرویس ہی نہیں بلکہ ٹی وی کا بھی سبسکریپشن دیا جائے گا- رپورٹ کے مطابق 700 روپے والے بیسک پلان میں صرف انٹرنیٹ ہوگا اور اس میں ٹی وی کی سبسکریپشن نہیں ہوگی- کمپنی نے کہا کہ سبسکریپشن کے ساتھ بنڈل برانڈبینڈ پلان ملے گا-

جیو فائبر ڈی ٹی ایچ سرویس کے تحت کمپنی یوزرس سے سیٹ ٹاپ باکس بھی فروخت کرے گی اور یہاں سے یوزرس ڈین نیٹ ورک اور ہیتھ وے کنٹینٹ ایکسس کر پائیں گے- سیٹ ٹاپ باکس میں 4کے کنٹینٹ چلائے جاسکیں گے- اسکے علاوہ جیو سینما، جیو ٹی وی، جیو ساون، جیسے ایپس کی بھی سبسکریپشن ملے گی-

Tags:

You Might also Like