Type to search

ٹی وی اور فلم

متالی راج کی بائیوپک ‘شاباش مٹھو’ میں کام کریں گی تاپسی پننو

فلمی ڈسک،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تاپسی پننو کے پاس اس وقت کئی ساری اچھی فلموں کے آفرس ہیں۔ تاپسی جہاں ایک طرح انوبھو سنہا کی فلم تھپڑ میں کام کررہی ہے وہیں دوسری طرف انکے پاس دو اسپورٹس بائیوپک ہیں۔ کچھ وقت پہلے اعلان ہوا تھا کہ تاپسی گجرات کی اتھیلیٹ رشمی کی بائیوپک میں کام کررہی ہے۔ اب انکی نئی فلم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کرکٹر متالی راج بنیں گی تاپسی

ترن آدرش نے ٹیوٹ کرکے بتایا ہے کہ تاپسی پننو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج کی بائیوپک میں کام کررہی ہے۔ سبھی کو پتہ ہے کہ تاپسی کو اسپورٹس سے بے حد پیار ہے۔ اسکے ساتھ ہی وہ اس اسپورٹس شوق کو دیکھانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہے۔ ترن آدرش نے متالی راج ، تاپسی پننو اور ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا کی فوٹو ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا، یہ آفیشلی ہوگیا ہے کہ تاپسی ، متالی راج کی بائیوپک میں کام کریں گی۔ اس فلم کا نام شاباش مٹھو ہوگا۔ فلم کا راہل ڈھولکیا بنا رہے ہیں اور وائکام 18 اسٹوڈیوز پروڈیوس کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایسے کیا اعلان

اتنا ہی نہیں کرکٹر متالی راج آج اپنا جنم دن بھی منا رہی ہے۔ ایسے میں تاپسی نے انکے ساتتھ انکے جنم دن کو منایا اور کیک کاٹا، متالی راج کے برتھ ڈے کی فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا، ہیپی برتھ ڈے کپتان متالی راج،،، آپ ہم سبھی کو بہت کچھ سیکھایا ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ کے اس سفر کو پردے پر دیکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ آپ کے جنم دن پر مجھے نہیں پتہ کہ میں آپ کو کیا گفٹ دوں، لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی جی ۔ جان لگا کر کوشش کرونگی اور آپ کو فخر کرونگی۔

اسکے ساتھ ہی تاپسی نے یہ بھی لکھا کہ وہ متالی کی کور ڈرائیو سیکھنے کے لیے تیار ہے۔ ایسے میں ایکٹر ثاقب سلیم نے تبصرہ کیا، میں سیکھا دونگا کور ڈرائیو، بتادیں کہ ثاقب سلیم، رنویر سنگھ کی فلم 83 میں کام کررہے ہیں۔ اس فلم میں ثاقب ، بالر مہندر امرناتھ عرف جمی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس رول کے لیے انہیں خود مہندرامرناتھ نے ہی ٹریننگ دی ہے۔

بتادیں کہ متالی راج کی تو وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اسی کے ساتھ متالی، کپتان کے طور پر بھی کافی کامیاب ہے۔ تاپسی کو متالی کے رول میں دیکھنا دلچسپ ہوگا ہے۔

Tags:

You Might also Like