Type to search

تعلیم اور ملازمت

اُردو یونیورسٹی میں 19 ستمبر کو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات

MANUU Admissions Translation

حیدرآباد، 3 ستمبر (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ، صدر، نائب صدر، معتمد، شریک معتمد، خازن اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے لیے 12 ستمبر کو حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب 9 ستمبر تک اُمیدوار اپنا نام داخل کرسکتے ہیں جبکہ 11 ستمبر کو 4:00 بجے دن تک نام واپس لیا جاسکتا ہے۔ اسی دن 5:30 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 11 تا 17 ستمبر اُمیدوار اپنی مہم چلا سکتے ہیں۔ 18 ستمبر کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔ 19ستمبر کو صبح 9 تا 1 بجے دن رائے دہی ہو گی اور 2:30 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔ اسی شام نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
حلف برداری تقریب 24ستمبر کو 4:00 بجے دن ہوگی۔ منتخبہ یونین تعلیمی سال 2019-20 کے دوران کارکرد رہے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔

Tags:

You Might also Like