Type to search

ٹیکنالوجی

ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی ہارٹ ریٹ سینسر کے ساتھ لانچ

mi-smart-band-4c

ٹیکنالوجی ڈسک،7جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنی ژیوامی نے اپنے نئے فیٹنس ٹریکر می بینڈ 4سی کو لانچ کردیا ہے۔ اہم خاصیتوں کی بات کریں تو ژیوامی برانڈ کا نیا فیٹنس بینڈ 14دنوں کی بیٹری لائف کے ساتھ آتا ہے۔ ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی کو ملائیشیا میں لانچ کیا گیا ہے۔ ژیوامی کا لیٹسٹ فیٹنس بینڈ 14 1.08انچ کی اسکرین، ایک ہارٹ۔ریٹ سینسر کے ساتھ آتا ہے۔ چین میں کمپنی اپنے فلیگ شپ فیٹنس ٹریکر ایم آئی بینڈ کو پچھلے مہینے لانچ کرچکی ہے۔ لیکن ملائیشیا میں لانچ کیا گیا نیا می اسمارٹ بینڈ4سی موجودہ ایم آئی بینڈ 4 کا ایک سستا ویرینٹ ہوتا ہے۔ فی الحال کمپنی نے اسکے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں دی ہے کہ نیا ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی دیگر بازاروں میں اپنا راستہ بنائے گا یا نہیں۔

ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی کی قیمت

ایم آئی بینڈ 4 کو ہندوستان میں پچھلے سال ستمبر میں 2،299 روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے پچھلے مہینے جون میں چین میں ایم آئی بینڈ 5 کو لانچ کیا، جو ابھی تک ہندوستان نہیں آیا ہے۔ ملائیشیا کی لسٹ کو سب سے پہلے تزن ہیلپ کی طرف دیکھا گیا تھا۔ آن لائن ریٹیلر شوپی ڈاٹ کام کی ملائیشیا سائٹ پر لسٹ کیے گئے ایم آئی سمارٹ بینڈ 4سی کی قیمت ایم وائی آر 99 (تقریبا 1700 روپے) ہے۔ اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ یہ ٹریکر ہندوستان سمیت دیگر بازاروں میں اپنا راستہ بنائے گا یا نہیں۔

 

ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی دیتا ہے نوٹیفیکشن

ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی نوٹیفیکشن اور آنے والی کال الرٹ کے ساتھ بھی آتا ہے۔ یہ یوزرس کو اپنے میوزک کو کنٹرول کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ فیٹنس بینڈ الگ الگ پانچ سپورٹس کو ٹریک کرسکتا ہے۔ جس میں تیز چلنا، ٹریڈمل، آوٹ ڈور رننینگ، سائیکل چلانا اور باقاعدہ ورزش شامل ہے۔ اگر یوزرس لمبے وقت تک غیر فعال رہتا ہے تو یہ الرٹ بھی بھیجتا ہے۔ 5اے ٹی ایم پروٹیکشن ژیوامی فیٹنس بینڈ کو بارش میں یا تیرتے وقت محفوظ رکھتا ہے۔

 

ایم آئی اسمارٹ بینڈ 4سی کی اسپیسیفکیشن

نیا ژیوامی فیٹنس بینڈ 1.08 انچ کے ٹی ایف ٹی ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے، جسکا ریزولوشن 220-128 پکسل ہے۔ اس میں ہارٹ۔ریٹ مانیٹر سسٹم بھی شامل ہے، جو آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتار پر لگاتار نظر رکھتا ہے۔ می اسمارٹ بینڈ 4سی فیٹنس بینڈ کو 130 ایم اے ایچ صلاحیت کی بیٹری کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے اور کمپنی دعوی کرتی ہے کہ یہ پوری طرح سے چارج ہونے پر تقریبا دو ہفتوں تک چل سکتا ہے۔ اس میں شامل یو ایس بی پورٹ کا استعمال کرکے، بینڈ تقریبا دو گھنٹے میں فل چارج ہوسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like