Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا نیا فیٹنس بینڈ، اسمارٹ واچ سے ہی ہو جائے گی ادائیگی

redmi-fitness-band1

ٹیکنالوجی ڈسک،6مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی اسمارٹ بینڈ مارکٹ میں کافی مقبول برانڈ ہے۔ کمپنی کے ریڈمی بینڈ 4 کو شاندار رسپانس ملا تھا۔ ریڈمی بینڈ 4 کی ایک ملین سے ذیادہ یونٹس فروخت ہوئی تھی۔ اب کمپنی نے ریڈمی بینڈ 5 لانے کی تیاری کررہی ہے۔ ریڈمی بینڈ5 پہلے کے اسمارٹ بینڈ سے کافی الگ ہوگا۔ خبر آرہی ہے کہ ریڈمی بینڈ 5 گوگل پے اور دیگر پیمنٹ سرویس کے ساتھ آئے گا۔ اس بینڈ کی فوٹو آن لائن لیک ہوئی ہے۔ اس فوٹو سے بینڈ کے بارے میں کافی معلومات ملتی ہے۔ ژیوامی کے فیٹنس بینڈ دنیا بھر میں کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ ژیوامی اور ہوامی کی پارٹنرشپ کے تحت یہ بینڈ بنائے جاتے ہیں۔

پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ آرہا ایم آئی بینڈ 5 انٹرنیٹ پر لیک ہوئی فوٹو کے مطابق ژیوامی اپنا نیا بینڈ پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ لا رہا ہے۔ بینڈ میں باٹم کی طرف اسکرین کے بیچ پنچ ہول دیا گیا ہے۔ یہ پنچ ہول کیمرا بھی ہوسکتا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہوسکا ہے کہ یہ پنچ ہول کیمرا ہے یا کوئی اور سینسر۔

کتنی ہوسکتی ہے قیمت
اس بینڈ کی قیمت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے پر لیک خبروں کی مانیں تو چین میں یہ بینڈ 179 یعنی تقریبا 1840 روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like