Type to search

ٹیکنالوجی

جسم کا درجہ حرارت بتانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ رسٹ بینڈ

Goqii Vital 3.0

ٹیکنالوجی ڈسک،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک خاص اسمارٹ رسٹ بینڈ آیا ہے۔ یہ فٹینس بینڈ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی بتائے گا۔ یہ سینسرس والا دنیا کا پہل رسٹ اسمارٹ بینڈ ہے جو کہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بتائے گا۔ یہ فیٹنس بینڈ گوکوئی GOQii لیکر آئی ہے۔ فیٹنس بینڈ کا نام گوکوئی وائٹل 3.0 ہے۔ چونکہ یہ فیٹنس بینڈ جسم کا درجہ حرارت ٹریک کرنے میں صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسے میں کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ کوویڈ 19 کے شروعاتی علامات کو ٹریک کرنے میں بے حد اہم ہوگا۔ جسم کا درجہ حرارت کا اچانک بڑھ جانا، کوویڈ 19 کے شروعاتی علامات میں سے ایک ہے۔ کوویڈ 19 کے شروعاتی پہچان کی بیماری جانچ کرنے کے لیے گوکوئی نے جرمنی کی ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی Thryve کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

گوکوئی کا وائٹل 3.0 فیٹنس بینڈ بلڈ پریشر ، بلڈ گلوکوز اور HbA1 کو ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے۔ یہ فیٹنس بینڈ جلد ہی ایپل واچ کی طرح ای سی جی کو ڈیٹیکٹ کرنے میں قابل ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ای سی جی کے لیے آپشن اگلے کچھ اپ ڈیٹس میں آجائیں گے۔ گوکوئی وائٹل 3.0 فٹنس بینڈ، صرف اسکین ٹچ سے ہی جسم کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے میں قابل ہوگا۔ بینڈ کا آپ کے جسم کا درجہ حرارت ریکاریڈنگ لینے میں ایک منٹ ہی لے گا۔

گوکوئی وائٹل 3.0 فیٹنس بینڈ کی ہندوستان میں قیمت 3999 روپے ہے۔ فی الحال یہ اسمراٹ بینڈ گوکوئی کی ویب سائٹ پرو پری۔ بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی نے کہا کہ جلد ہی یہ بینڈ ایمیزون اور فلپ کارٹ پر بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گوکوئی وئٹل 3.0 فیٹنس بینڈ مرحلہ طریقے سے ہندوستان میں دستیاب ہوگا۔

اس اسمارٹ فیٹنس بینڈ میں کلر ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ واٹرپروف ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ سنگل چارج پر ایک ہفتے تک کی بیٹری لائف ملتی ہے۔

Tags:

You Might also Like