Type to search

ٹیکنالوجی

ایم آئی بینڈ 4 جیسا فیٹنس بینڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر آپ ایک فیٹنس بینڈ خریدنا چاہتے ہیں لیکن ذیادہ خرچ نہیں کرنا چاہتے تو ایم آئی 4 بینڈ بہترین آپشن ہوسکتا ہے- ویئریبل مارکٹ میں کئی فیٹنس بینڈ موجود ہے، لیکن تقریبا سبھی کی قیمت 1000 روپے سے ذیادہ ہے ، ایسے میں ایم آئی فیٹنس بینڈ کا لک بالکل ژیوامی کے ایم آئی بینڈ 4 جیسا ہے اور اسے صرف 4 ڈالر (قریب 300 روپے) میں خریدا جاسکتا ہے- بینڈ میں کلر اسکرین ڈسپلے، ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ، سپل ٹریکینگ اور باقی فیٹنس فیچرس دیئے گئے ہیں-

ایم 4 اسمارٹ بینڈ کا ڈیزائن باکل ایم آئی بینڈ 4 جیسا ہے ، جس میں 0.96 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے- حالانکہ یہ ٹچ اسکرین نہیں ہے اور بینڈ پر دیئے گئے سنگل ٹچ بٹن کی مدد سے آپ کو نیویگیٹ کرنا ہوگا، ڈیوائس میں ایڈجسٹیبل سلیکون اسٹرپ دیا گیا ہے اور یہ آئی پی 67 واٹر رجسٹنس کے ساتھ آتا ہے-

Tags:

You Might also Like