Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول جاری

اسپورٹس ڈسک،4اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 7 ویں (مرد) ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا مکمل شیڈول جاری کردیا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار آسٹریلیا میں کھیلا جارہا ہے۔ پانچ ہفتے چلنے والا یہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ختم ہوگیا۔ اس میں نیدرلینڈ چیمپئن بنا ہے۔ پاپوا نیو گنی کو سات وکٹ سے شکست دے کر نیدرلینڈ نے خطاب اپنے نام کیا۔ نیدرلینڈ اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں اگلے سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے علاوہ عمان، اسکاٹ لینڈ، نامیبیا اور آئرلینڈ نے بھی ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹا لیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی اسکا پوراشیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش اپنی کم رینکنگ کی وجہ سے مرد ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے لیے سیدھے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ اب ان دونوں ٹیموں کا 2020 میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے گروپ مرحلے کی مقابلے میں حصہ لینا ہوگا۔

آئی سی سی سپر 12 کے لیے سیدھے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔ آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ میزبان ٹیم کے ساتھ نو دیگر ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں راست داخلہ ملا ہے۔ ان میں پاکستان ، ہندوستان ، انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں۔

:مرد ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ
گروپ اے ۔ سری لنکا ، عمان ، پاپوا نیو گنی اور آئرلینڈ۔
گروپ بی۔ بنگلہ دیش ، نامیبیا ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈ۔
دونوں گروپ سے ٹاپ کی 2-2 ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی۔

:سپر 12 کے گروپ اس طرح ہیں
گروپ 1: آسٹریلیا ، پاکستان ، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ ، گروپ اے فاتح اور گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم۔
گروپ 2: ہندوستان ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، افغانستان ، گروپ بی فاتح اور گروپ اے کی دوسرے نمبرکی ٹیم۔

Tags:

You Might also Like