Type to search

ٹی وی اور فلم

تبو برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ

تبو

فلمی ڈسک،4 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے سنجیدہ اور بہترین اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص پہچان بنانے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ تبو کا آج 48 واں یوم پیدائش منارہی ہے۔ 4 نومبر 1970 کو آندھراپردیش کی درالحکومت حیدرآباد میں پیدا ہوئی تبو کا اصلی نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے۔ ہندی کے علاوہ تلگو، تامل، ملیالم ، مراٹھی اور بنگالی زبان کی فلموں میں بھی کام کر چکی تبو ابھی تک سنگل ہے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ تبو آج بھی سپر ہٹ فلموں میں کام کررہی ہیں اور آج بھی سنگل ہے۔

تبو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز دیو آنند کے ساتھ کیا تھا۔ جی ہاں! ، تبو کو پہلے بریک دیو آنند نے ہی اپنی فلم نوجواں میں دیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے دیو آنند کی بیٹی کا رول نبھایا تھا۔ اس کیوٹ سی لڑکی نے تبھی اپنے اداکاری سے سب کا دل جیت لیا تھا اور آج بھی وہ ناظرین کو دل میں جگہ بنائے رکھی ہے۔ اور بالی ووڈ پر راج کررہی ہیں۔

اداکارہ تین دہائی سے فلم انڈسٹری میں ایکٹیو ہے۔ تبو آخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں دیکھائی دی تھی۔ دو بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی تبو کی خوبصورتی کو دیکھ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ 48 سال کی ہوچکی ہے۔

حال ہی میں اجئے دیوگن نے تبو کی شادی کو لیکر ایک بڑا خلاصہ کیا تھا۔ اجے دیوگن اور تبو ایک دوسرے کے بیسٹ فرینڈ ہے۔ اجئے دیوگن نے بتایا تھا کہ اداکارہ نے آج تک شادی کیوں نہیں کی۔

بالی ووڈ کو وجئے پتھ، حقیقیت، دریشیام، گول مال اگین، جیسی شاندار فلمیں دینے والی یہ جوڑی 25 سال پرانی ہے۔ لیکن پروفیشنل اور پرسنل تعلقات کی بات کریں تو دونوں کے تعلقات کی تازگی بنی ہوئی ہے۔

تبو کی شادی کو لیکر اجئے دیوگن نے کہا تھا، تبو کو میرے جیسا لڑکا چائیے تھا لیکن آج کل انہیں میرے جیسا کوئی ملا ہی نہیں، اس لیے وہ ابھی بھی کنواری ہے۔ اجئے دیوگن نے یہ بات اپنی فلم دے دے پیار کے پروموشن کے دوران کہی تھی۔ اس فلم میں وہ تبو اور راکل پریت کور کے ساتھ نظر آئے تھے۔

تبو ساؤتھ سپر اسٹار ناگرجنا کے ساتھ اپنے افیئر کو لیکر خوب بحث میں رہی۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے تھے۔ دونوں کی ملاقات تب ہوئی جب دونوں نے ایک ساتھ ایک فلم میں کام کیا۔ دونوں کی شادی نہیں ہوپائی کیونکہ ناگرجنا پہلے سے شادی شدہ تھے۔

دونوں کا رشتہ 15 سالوں تک چلا۔ کہا جاتا ہے کہ ناگرجنا نے اپنے گھر کے پاس ہی ان کو ایک مہنگا گھر بھی دلوایا تھا۔ ناگرجنا اپنی شادی بھی نہیں توڑنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے اداکارہ سے شادی نہیں کی اور دونوں ایک دورے سے الگ ہوگئے۔ تب ناگرجنا کو بے حد پیار کرتی تھی اس لیے وہ ممبئی چھوڑ کر حیدرآباد میں ہی بس گئی۔

وجئے پتھ، واستو، مقبول، فتور، چاندنی بار، ہم ساتھ ساتھ ہیں، چینی کم، دریشیام، حیدر، آندھادھن، جیسی فلموں میں اداکاری کا لوہا منواچکی اداکارہ آنے والے دنوں میں بھی کئی زبردست فلموں میں نظر آنے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like