Type to search

اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا افتتاح کریں گی کرینہ کپور، میرے لیے فخر کی بات

اسپورٹس ڈسک،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو میلبورن (آسٹریلیا) میں مرد و خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا افتتاح کریں گی۔ یہ ورلڈ کپ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونگے۔

کرینہ نے کہا، اس قابل وقار شام کاحصہ بن کر فخر محسوس کررہی ہوں۔ میں ان سبھی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گی جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کےلیے اپنے اپنے ملکوں کے لیے کھیل رہی ہیں۔ ایک بین الاقوامی منچ پر انہوں نے آگے آتے دیکھنا واقعی میں بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے آگے کہا کہ وہ سبھی کے لیے متاثر کن ہے۔ میرے مرحوم سسر عظیم کرکٹرس میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا اور ٹرافی کا افتتاح کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

فلموں کی بات کریں تو آنے والے وقت میں کرینہ کپور، اکشے کمار ، کیارا اڈوانی اور دلجیت کے ساتھ فلم ’گڈ نیوز‘ میں دیکھائی دیں گی۔ وہ ’لال سنگھ چڈا‘ میں عامر خان کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like