Type to search

اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ ، ویمنز ورلڈکپ پر فیصلہ آئی سی سی نے فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی

اسپورٹس ڈسک،11جون(ذرائع) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کو لیکر فیصلہ اگلے ماہ تک کے لیے ٹال دیا۔ آئی سی سی کی چہارشنبہ کو ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے صورتحال کا لگاتار جائزہ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کی میزبانی میں اسی سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر بحران کے بادل منڈرا رہے ہیں۔ آئی سی سی نے اس مہلک وبا کی وجہ سے تیزی سے بدلتے صورتحال کا جائزہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس میں حکومت سمیت کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ سبھی صحت مند اور حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے کیسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔

سال 2021 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی اگلے مہینے تک فیصلہ لیا جائے گا۔ آئی سی سی بورڈ نے ساتھ ہی کہا کہ اسکے لیے منصبوبے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ آئی سی سی کوویڈ 19 وبا کے درمیان ہنگامی منصوبوں کو تلاش کرنا جاری رکھنا چاہتی ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو ساہنی نے ویڈیو کانفرنس سے ہوئی بورڈ میٹنگ کے بعد بیان میں کہا، ہمیں اس پر فیصلہ کرنے کے لیے صرف ایک موقع ملے گا اور یہ صحیح ہونا چاہیئے۔۔ ہم اپنے اراکین ، براڈکاسٹروں ، شراکت داروں ، حکومتوں اور کھلاڑیوں سے مشورہ لینا جاری رکھیں گے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم منصفانہ فیصلہ کریں۔

Tags:

You Might also Like