Type to search

ٹی وی اور فلم

انٹرنیشنل فلم فیسٹول انڈیا میں رجنی کانت کو ملے گا “آئیکن آف گولڈن جوبلی ایوارڈ”

فلمی ڈسک،4 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سپر اسٹار رجنی کانت پچھلے چار دہائیوں سے بھی زیادہ وقت سے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں- ساؤتھ فلموں سے بالی ووڈ کا شاندار سفر طے کرنے والے سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنی فلمی کیریئر کی شروعات سال 1975 میں تمل فلم “اپوروا رنگنگل” سے کی تھی- رجنی کانت کو انکے نمایاں شراکت کے لیے سال 2000 میں پدم بھوشن اور 2016 میں پدم وبھوشن سے نوازا جاچکا ہے-

اب جنگلات و ماحولیات اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اس سال 50 ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد گوا میں کیا جائے گا اور مشہور فلم اداکار رجنی کانت کو اس میں ’اسپیشل آئیکن ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا ۔

انہوں نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پچھلے کئی دہائیوں سے ہندوستانی سینما میں انکے تعاون کے لیے آئی ایف ایف آئی 2019 میں انہیں آئیکن آف گولڈن جوبلی ایوارڈ” سے نوازا جائے گا-

وہیں جاوڈیکر کے اس ٹیوٹ کے بعد رجنی کانت نے بھی ٹیوٹ کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا- آئی ایف ایف آئی کا انعقاد اس سال کے آخر میں گوا میں ہوگا- ان کے علاوہ انٹرنیشنل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فرانس کی اداکارہ ایسابول ہوپرٹ کو دیا جائے گا۔

مسٹر رجنی کانت تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور ہندی زبان میں 170سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ وہ ہالی ووڈ فلم ’بلڈ اسٹون (1988) میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

محترمہ ہوپرٹ نے 120سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے اور ان کی پہلی 1971میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی فلمیں سب سے زیادہ 16بار سیز ر ایوارڈ کے لئے نامزدہوچکی ہیں۔ انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں 102 بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیئے جاچکے ہیں۔

Tags: