Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کو لیکر کیا یہ اعلان

اسپورٹس ڈسک،ملبورن18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کہا کہ وہ کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ لینے کے لیے جلد بازی میں نہیں ہے اور اپنی جامع ہنگامی منصوبہ کے تحت سبھی آپشن کی تلاش میں مصروف ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کیا جانا ہے۔ لیکن اس عالمی بحران کی وجہ سے سبھی کھیل مقابلے یا تو ملتوی ہورہے ہیں یا منسوخ ہورہے ہیں جس سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا نے اس بیماری سے بچنے کے لیے اپنی سرحدیں سیل کی ہوئی ہے اور سفر پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ایسی قیاس لگائی جارہی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو بھی اگلے سال ملتوی کیا جاسکتا ہے یا پھر اسے اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔

آئی سی سی ترجمان نے سکائی سپورٹ سے کہا ڈ ہم آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے اپنے منصوبے جاری رکھے ہیں۔ لیکن تیزی سے پیدا ہوئے حالات کو دیکھ کر ہم جامع ہنگامی منصوبہ بھی بنار ہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like