Type to search

فیشن

سمر ڈریس میں دیکھی خوبصورت ملائکہ اروڑا

فیشن ڈسک/8جولائی(اردوپوسٹ) اداکارہ ملائکہ اروڑا  کو بالی ووڈ کا فیشن آئیکن کہا جاتا ہے۔ وہ اپنے ہر لک کو لیکر بحث میں رہتی ہے۔ وہ انکا پارٹی لک ہویا پھر جم لک۔ ملائکہ اروڑا  کو ممبئی کے باندرا میں سپاٹ کیا اس دوران انکے نئے لک نے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

ملائکہ اروڑا  فلورل پرنٹ اسکٹر کے ساتھ میچینگ ہلٹر نیک ٹاپ پہنے ہوئے نظر آئی۔ اس ڈریس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔

اسکے علاوہ ملائکہ اروڑا  نے وائٹ سن گلاس پہن رکھی تھی۔ لک کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے بالوں کا بن بنایا ہوا تھا۔

ملائکہ اروڑا  ڈریس کےساتھ میچینگ کا دھیان رکھتے ہوئے وائٹ جوتوں میں دیکھی۔ انہوں نے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا بیگ لیا ہوا تھا۔ انکے اس انداز کی تصویرں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے۔

ملائکہ اروڑا وائٹ فلورل ڈریس میں

ان دنوں ملائکہ اروڑا ، ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کو لیکر بحث میں ہے۔ حال ہی میں دونوں نیویارک میں اپنا علاج کررہے رشی کپور سے ملنے پہنچے۔ ملائکہ اروڑا  نے اس ملاقات کی ایک تصویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

عمر کے معاملے میں ملائکہ اروڑا، ارجن سے کافی بڑی ہے اس چیز کو لیکر ملائکہ اروڑا  کو کئی بار ٹرول کیا، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر ایک عمردراز آدمی نوجوان لڑکی کے ساتھ رومانس کرے تو لوگ اسے قبول کرلیتے ہیں لیکن اگر اس مرد کی جگہ ایک خاتون ہوتو لوگ اسے ڈسپریٹ اور بوڑھی کہتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like