Type to search

ٹی وی اور فلم

ملائکہ اروڑا کا او ٹی ٹی ڈیبیو، موونگ ان وتھ ملائکہ

موونگ ان وتھ ملائکہ

فلمی ڈسک، 12 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی چھیاں چھیاں اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے شاندار فیٹنس، ڈانسنگ خوبصورتی اور فیشن سینس کے لیے جانی جاتی ہے، ادکارہ ملائکہ اروڑا اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لیکر خوب سرخیوں میں ہے-
بالی ووڈ انڈسٹری میں اسٹائل آئیکون کے طور پر پہچان بنانے والی اداکارہ ملائکہ نے ڈزنی + ہاٹ اسٹار کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے- وہ اپنے شو کے ذریعہ اپنی زندگی کے قصے کو بیاں کرنے والی ہے، اس بارے میں خود ملائکہ نے کنفرم کیا اور فرسٹ لک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے-

 

ملائکہ نے اپنے ریالٹی شو موونگ ان وتھ ملائکہ کے بارے میں بتایا، اس شو میں وہ اپنے فینس کو ماضی ، حال اور مستقبل کی ایک جھلک دینے کے لیے تیار ہے، یہ شو 5 ڈسمبر 2022 سے ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے جسے بونی جے ایشیا نے پروڈیوس کیا ہے-

ملائکہ کا موونگ ان وتھ ملائکہ ایک ریالٹی شو ہے جس میں انکے دوستوں اور خاندان کے ارکان کو شامل ہونے کا موقع ملے گا- ساتھ ہی اداکارہ سے جڑے کئی راز بھی پہلی بار سننے کو ملیں گے-

 

شو کو لیکر ملائکہ نے کہا کہ، آج تک میرے بارے میں جتنا کچھ لوگوں کو جاننے کا موقع ملا ہے وہ بس سوشل میڈیا کے ذریعہ، لیکن اس بار میں خود اپنی زندگی کے قصوں سے  اٹھانے کو تیار ہوں-

 

اس شو کے ساتھ میں اپنے اور اپنے فینس کے درمیان کی اس روکاوٹ کو توڑنا چاہتی ہوں اور موونگ ان وتھ ملائکہ کے ذریعہ سے انہیں اپنی دنیا میں مدعو کرنا چاہتی ہوں-

 

بتادیں کہ ملائکہ اروڑا کی پیدائش 23 اکتوبر 1973 کو ہوئی- ملائکہ نے سال 1998 میں بالی ووڈ اداکار اور ہدایتکار ارباز خان سے شادی ہوئی، اور سال 2017 کو انکا طلاق ہوگیا- انکا ایک بیٹا ارحان خان ہے-

 

ملائکہ کئی ٹی وی شوز کی جج بن چکی ہے، انہیں سال 1998 میں آئی فلم دل سے، کے گانے چھیاں چھیاں سے مقبولیت ملی- اورفلم دبنگ کے گانے منی بدنام ہوئی سے انہیں کافی مقبولیت ملی-

Tags:

You Might also Like