Type to search

صحت

ملائکہ اروڑا نے فینس کو تازہ آکسیجن پانے کے تین یوگا آسن بتائے

ملائکہ اروڑا یوگا آسن

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنی فیٹنس، فیشن سینس، اور گلوینگ اسکن کے لیے مشہور ہے- ہر کوئی انکی فیٹنس اور صحت مند جلد کا راز جاننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں-

اپنی فوٹو اور ویڈیو کو لیکر ہمیشہ بحث میں رہتی ہے- فیٹنس کوئین ملائیکہ اروڑا اپنے انداز کے لیے سوشل میڈیا پر خوب سرخیوں بٹورتی ہے-

ملائکہ اروڑا اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کے لیے روزآنہ یوگا کرتی ہے- ویڈیو شیئر کرکے وہ اپنے فینس کو بھی اسکی معلومات دیتی رہتی ہے-

کورونا کے اس دور میں ملک آکسیجن کی قلت سے متاثر ہے، اس یوگا آسن سے تازہ آکسیجن (ہوم آکسیجن تھراپی) مل سکتی ہے-

ملائکہ اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں انہوں نے تین ایسے آسن بتائے ہیں، جنہیں آزما کر آپ اپنی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنا سکتی ہے- ملائکہ اروڑا نے یہ آسن ریڈینٹ اسکین یعنی جلد کا نیچرل گلو آن بڑھانے کے لیے بتائے ہیں-

ان آسن کو کرنے سے خون صاف ہوتا ہے- ساتھ ہی خود کو ہائیڈریٹ رکھنا بھی بہت ضروری ہے-

ساروانگسنا آسن کے فائدے : ملائکہ نے لکھا، یہ شولڈر اسٹینڈ پوز ہے، جو آپ کے جسم میں بلڈ فلو کو کنٹرول کرتا ہے- اس پوز سے چہرے کی طرف بلڈ فلو صحیح کرنے میں مدد ملتی ہے- اس آسن کو کرنے سے کاندھے کے ساتھ ہی پیٹھ بھی مضبوط ہوتی ہے-

ہلاسنا آسن کے فائدے: اداکارہ نے بتایا اسے کرنے سے تناؤ کم ہوتا ہے اور ذہن پرسکون رہتا ہے- یہ آپ کے ہاضمے کے لیے بھی بہتر مانا جاتا ہے- یہ آسن جلد کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہوتی ہے-

تریکون آسن کے فائدے: ملائکہ نے لکھا، یہ آسن سینہ اور شولڈر کو کھولنے کا کام کرتے ہیں- اس آسن کو کرنے سے آپ کا سینہ کھولتا ہے اور فریش آکسیجن (ہوم آکسیجن تھراپی) دیتا ہے- جسکی وجہ سے چہرے کی چمک بڑھتی ہے-

ملائکہ کی پیدائش 23 اکتوبر 1973 کو ہوئی- ملائکہ نے سال 1998 میں بالی ووڈ اداکار اور ہدایتکار ارباز خان سے شادی ہوئی، اور سال 2017 کو انکا طلاق ہوگیا- انکا ایک بیٹا ارحان خان ہے-
ملائکہ کئی ٹی وی شوز کی جج بن چکی ہے، انہیں سال 1998 میں آئی فلم دل سے، کے گانے چھیاں چھیاں سے مقبولیت ملی- اورفلم دبنگ کے گانے منی بدنام ہوئی سے انہیں کافی مقبولیت ملی-

ملائکہ کئی ہٹ فلموں میں آئٹم نمبر کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like