Type to search

ٹیکنالوجی

چوری یا گم ہوئے موبائل فون کے لیے ’ڈی او ٹی’ اگلے مہینے لانچ کرے گا ٹریکنگ سسٹم

حیدرآباد،7جولائی(اردو پوسٹ) آپ کے چوری یا گم ہوئے موبائل کو کھوجنےکے لیے سرکار جلد ہی ایک ٹریکنگ سسٹم لانچ کرنے والی ہے۔ جسکے ذریعہ فون سے سم کارڈ نکال دینے پر بھی اسے آسانی سے ٹریک کیا جاسکے گا۔ اتنا ہی نہیں، یونیک کوڈ آئی ایم ای آئی نمبر بدل دینے کے باوجود آپ کے گم ہوئے فون کو آسانی سے ٹریک کرکے اسے ڈھونڈاجاسکے گا۔ محکمہ نے اسکی معلومات دی۔
سینٹر فار ڈیلوپمنٹ آف ٹیلی میکٹس (سی۔ڈاٹ او ٹی) اس ٹیکنالوجی کے ساتھ تیارہے اور اگلےمہینے یعنی اگسٹ میں اس سرویس کو لانچ کیے جانے کی بھی امید ہے۔ ’ڈاٹ’ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’سی ڈاٹ’ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہے۔ پارلیمنٹ سیشن کےبعد ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ اسکی لانچنگ کے لیے وزیر سے رابطہ کرے گا۔ اسے اگلے مہینے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ ’ڈاٹ’ نے فون کی جال سازی اور چوری میں کمی لانے کے لیے جولائی ۲۰۱۷ میں موبائل فون ٹریکنگ پراجکٹ ’سنٹرل ایکوپمنٹ آئڈینٹیٹی رجسٹر’ کو شروع کیا تھا۔

Tags: