Type to search

جرائم و حادثات

آگرا کے پاس حادثہ، لکھنؤ سےدہلی آرہی بس نالے میں گری، 29 لوگوں کی موت،کئی زخمی

اترپردیش/8جولائی(اردوپوسٹ) اترپردیش کے یمنا ایکسپریس وے پر پیر کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ بس لکھنؤ سے دہلی آرہی تھی۔ تبھی اگرا کے جھرنا نالے میں جاگری۔ اس حادثے میں 29 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس اور بچاؤ عملہ موقع پر موجود ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مسافروں کی موت پر افسوس جتاتے ہوئے ضلع  مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے. یہ واقع کے بعد یوی روڈویز نے معاوضہ کا اعلان کردیا ہے۔ مرنے والوں کے افرادخاندان کو 5 لاکھ روپے اور مالی مدد دی جائے گی۔ اس واقع میں 2 درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ بس میں 50 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

صبح 4.30 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ اعتمادپور علاقے میں جھرنا نالے میں یہ بس بے قابو ہوکر گرگئی۔ جس میں اب تک 29 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

Tags: