Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو اے53ایس 5جی فون 5000ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ لانچ

اوپو اے53ایس 5جی

ٹیکنالوجی ڈسک، 28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ہندوستان میں سب سے سستا 5جی اسمارٹ فون اوپو اے53ایس لانچ کردیا ہے۔ فون کی قیمت 15ہزار سے بھی کم ہے۔

اوپو اے53ایس 5جی اسمارٹ فون کو اوپو اے53 5جی کے سکسیر کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے- جو کہ ہندوستانی مارکٹ میں پچھلے سال ڈسمبر میں لانچ ہوا تھا-

اوپو اے53ایس 5جی فون میں دو کلر آپشن کے ساتھ ساتھ دو ریم اور اسٹوریج آپشن موجود ہے- ساتھ ہی اوپو کا یہ فون میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی پروسیسر اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔

فون میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 700 ایس او سی پروسیسر سے لیس ہے۔ ساتھ ہی فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے۔

اوپو اے53ایس 5جی فون میں نوچ ڈیزائن والا ڈسپلے اور پتلے بیزلز دیئے گئے ہیں- اسکے علاوہ اس فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے اور فون میں سائیڈ ماؤنٹنڈ فنگرپرنٹ اسکینر دیا گیا ہے-

اوپو اے53ایس 5جی کی قیمت اور دستیابی
اوپو اے53ایس 5جی فون کی سیل ہندوستان میں 2 مئی کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی- جسے فلپ کارٹ کے ذریعہ خرید سکیں گے-

فون کی قیمت ہندوستان میں 41990 روپے سے شروع ہوتی ہے، یہ قیمت فون کے 6جی بی ریم + 128جی بی اسٹوریج کی ہے-

فون کے 8جی بی ریم + 128جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 16999 روپے ہے- اس فون میں آپکو کرسٹل بلو اور انک بلیک کلر آپشن خرید کے لیے دستیاب ہوگا-

اوپو اے53ایس 5جی فون کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم – نینو
فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی کلر او ایس 11.1 پر چلتا ہے-
فون میں 6.52 انچ کا ایچ ڈی + 1600-720 پکسل ڈسپلے
اسکرین ٹو باڈی ریشو 88.7 فیصد
ریفریش ریٹ 60ہرٹز
میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 700 پروسیسر
مالی-جی57 ایم سی2 جی پی یو
ریم 8جی بی ، 128جی بی اسٹوریج
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 1ٹی بی کا اضافے کی سہولت

فون کے کیمرا فیچرس
فون میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہے-
ایف/2.2 لینس کے ساتھ 13میگا پکسل کا پرائمری سینسر
ایف/2.4 لینس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا ڈپتھ کیمرا
ایف/2.4 اپرچر کے ساتھ 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/2.0 لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرا

اوپو اے53 ایس 5جی فون کے دیگر فیچرس

فون میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ 18واٹ
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
کمپنی کے دعوی کے مطابق 17.74 گھنٹے تک ویڈیو کالنگ پلے بیک
فون کا وزن 189.6 گرام
وائی فائی، بلوٹوتھ وی5، جی پی ایس ، 4جی
یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ
پروکسیمیٹی سینسر اور سائیڈ-ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ اسکینر

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *