Type to search

ٹی وی اور فلم

اسپلٹس ولا 14 میں نظر آئیں گی عرفی جاوید

اداکارہ عرفی جاوید

فلمی ڈسک، 11 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ان دنوں اپنے مقبول ریالٹی شو اسپلٹس ولا کے سیزن 14 کو لیکر سرخیوں میں ہے- اس بار انکے ساتھ اس شو کو ٹی وی اداکارہ ارجن بجلانی ہوسٹ کرنے والے ہیں- سنی لیونی اور ارجن بجلانی کا یہ شو جلد شروع ہونے والا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uorfi (@urf7i)

اسپلٹس ولا 14 کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار اس میں بگ باس او ٹی ٹی کی سابق کنٹیسٹنٹ اور سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید بھی نظر آنے والی ہے- جنکو لیکر سنی لیونی نے اپنے جذبات کو ظاہر کیا ہے-

عرفی جاوید ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 14 میں ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لے رہی ہے، سنی لیونی کے شو لیکر کہنا ہے، یہ شو میرے دل کے بہت قریب ہے، اسکی شوٹنگ گوا میں ہوئی ہے اور شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت مزہ کیا اور ارجن کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا-

بڑے بھیا کی دولہنیاں ، میری درگا، اور بے پناہ جیسے سیریلس میں کام کرچکی اداکارہ عرفی جاوید کے بارے میں سنی لیونی نے کہا کہ میں عرفی کی فین ہوں، وہ جس طرح سے بنداس بولتی ہے اور رہتی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے، شو کے دوران بھی وہ بولتی ہے کہ میں جو دیکھ رہی ہوں ویسی ہی ہوں-

آپ کو بتادیں کہ عرفی جاوید اکثر اپنی ڈریس اور فیشن کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے- انہیں آئے دن اترنگی ڈریس اور لک میں دیکھا جاتا ہے- حالانکہ بہت بار عرفی جاوید کو ٹرولرس کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے-

اسپلٹس ولا ایک ایسا ریالٹی شو ہے جہاں لوگ پیار محبت کا کھیل کھیلتے ہوئے جوڑیاں بناتے ہیں یعنی کہ یہ ایک ڈیٹنگ ریالٹی شو ہے اور اب تک کے اس کے سبھی سیزن نے تہلکہ مچایا ہے اور اب 14 سیزین لوگوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے-

بتادیں کہ اداکارہ عرفی جاوید کی پیدائش 15 اکتوبر 1996 کو لکھنؤ میں ہوئی- عرفی نے سٹی مونٹیسوری اسکول سے اپنی اسکولی تعلیم کی اور پھر ایمیٹی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا۔

اداکارہ عرفی جاوید ہمیشہ سے ہی اپنے کیوٹ لک اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔

ٹی وی کے مہشور سیریل بے پناہ میں عرفی نے بیلاکپور کا کردار نبھایا تھا جو ناظرین کو خوب پسند آیا تھا۔

عرفی نے کئی فیشن شوز میں ریمپ واک بھی کیا ہے۔ 2016 میں انہیں بڑے بھیا کی دولہنیا میں اونی پنتھ کا رول ملا تھا۔
سال 2016 میں ہی عرفی نے سیریل چندر نندنی چھایا کا رول میں نبھایا تھا، عرفی جاوید نام کرن ، سات پھیروں کی ہیرا پھیری، بے پناہ، جی جی ماں اور ڈائن جیسے سیریلس میں دیکھائی دے چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like