Type to search

قومی

مہاراشٹرا میں 31 جولائی تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

maharashtra

ممبئی،29جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تمام کوشیشوں کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے کیس تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے حکومت کی فکر کو بڑھا دیا ہے۔ پیر کو وزرات صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 24گھنٹوں میں قریب 20 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب کورونا انفیکشن کی تعداد 20 ہزار کے قریب رہی ہے۔ اعدادا و شمار کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں کے اندر 19459 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جسکے بعد اب تک کل کیسوں کی تعداد 548318 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں اس خطرناک وائرس سے 321723 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ 24گھنٹوں میں 380 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جسکے بعد کل مرنے والوں کی تعداد 16475 پر پہنچ گئی ہے۔

ریاست کے چیف سکریٹری ایجوئے مہتا کی طرف سے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ لگاتار بنا ہوا ہے۔ اس لیے وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ضروری اقدام کے تحت یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔

Tags:

You Might also Like