Type to search

قومی

کل شام چار بجے قوم سے خطاب کریں گے پی ایم مودی

pm-modi

دہلی،29جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری کورونا بحران اور چین کے ساتھ تنازعہ کے درمیان کل شام 4 بجے پی ایم مودی قوم سے خطاب کریں گے۔ پی ایم او نے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی ہے۔ پی ایم مودی کا یہ خطاب لداخ کے گولان میں چین کے ساتھ سرحد پر جاری تنازعہ کے درمیان ہوگی۔ بتادیں کہ 16-15 جون کی درمیانی رات کو لداخ کے گولان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہوئے جھڑپ میں کرنل سمیت ہندوستان کے 20 جوانوں کی جان چلی گئی تھی اور 70 سے ذیادہ فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ اسکے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ جاری ہے۔

بتادیں کہ گِذشتہ اتوار کو من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے ہندوستان ۔ چین تناؤ پر لداخ پر کہا، لداخ میں ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو سخت جواب ملا ہے۔

Tags:

You Might also Like