Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کورونا مثبت ، ہاسپٹل میں شریک

Mahmood Ali

حیدرآباد،29جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کو کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ انہیں کل دیر رات حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں موجود اپولو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی حالت مستحکم ہے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی کو پہلے سے دمہ کی شکایت ہے۔ اس وجہ سے انکی حالت پر خاص نگرانی رکھی جارہی ہے۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ کے 5سیکیورٹی اسٹاف کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ پہلے سے ہوم کورنٹائن پر ہے۔ انکا پی اے کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ اسکے بعد ہریش راؤ کے اسٹاف میں کام کرنے والے 16لوگوں کو ہوم کورنٹائن پر بھیجھ دیا گیا تھا۔

وہیں دوسری طرف، ہاسپٹلوں اور لیب کا معائنہ کرنے کے لیے اتوار شام کو مرکزی ٹیم حیدرآباد پہنچی۔

Tags:

You Might also Like