Type to search

جرائم و حادثات

مدھیہ پردیش: ریوا میں بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر سے 9 کی موت

ریوا،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ریوا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں نو لوگوں کی مو ہوگئی ہے۔ حادثے میں قریب 23 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریوا میں گڑھ بائی پاس کے پاس ٹرک سے ٹکر کے بعد بس پلٹ گئی۔ اس وجہ سے قریب 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق ابھی کئی لوگوں کے بس میں پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کی ٹیم لوگوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بس میں قریب 60 مسافر سوار تھے۔ بس کی رفار تیز تھی اور وہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے سیدھے جا کر ٹکرائی۔

Tags:

You Might also Like