Type to search

بین الاقوامی

انڈونیشیا – ٹریفک جام میں نہ پھنسنا پڑے اس لیے نوجوان نے خود کا ہیلی کاپٹر بنا رہا ہے

جکارتہ،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) درالحومت جکارتہ کے رہنے والے جنجن جنیدی خود کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بنا رہے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ شہر کی سڑکوں پر لگنے والے ٹریفک جام سے تنگ آگئے ہیں، اور وہ اب اس میں اور نہیں پھنسنا چاہتے ہیں، آٹو ریپئر  شاپ چلانے والے جنجن کواپنی شاپ جانے کے لیے روز ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے وہ کافی پریشان ہوچکے ہیں-

آٹو – ریپیر شاپ کے مالک ایک سال سے زائد وقت سے ہیلی کاپٹر بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور اس سال کے آخر یا 2020 کی شروعات میں اس منصوبے کو پورا کرنے کی امید کررہے ہیں-

ٹیکسی سرویس سے لی ترغیب

جنیدی نے کہا کہ اس طرح کا قدم اٹھانے کی ترغیب انڈونیشیا کی ٹیکسی سرویس وائٹسکی ایوی ایشن سے آئی ہے- جو چارٹر اڑانوں میں ماہر ہے- جنجن نے کہا کہ انکی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لیے ہیلی کاپٹر کی تعمیر کے لیے ضروری سبھی پرزوں کو جمع کرنے میں انہیں کچھ وقت لگ گیا، وہ اپنے گھر خرچ کے لیے جمع کی گئی رقم کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے-

انجن کا کام پورا ہوا

جنجن جنیدی نے ہیلی کاپٹر میں 700 سی سی اور 24 ہارس پاور والے گارڈس جے این 77 جی ایم جنریٹر کی موٹر کا استعمال کیا- فی الحال وہ اپنے بیٹے اور سب سے اچھے دوست کی مدد سے پروپیلر کو لگانے کا کام کررہے ہیں، اب تک منصوبے پر 1.52 لاکھ روپے (13 2،138) سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like