Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی ویلویٹ تین ریئر کیمرے، اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر کے ساتھ لانچ

lg-velvet

ٹیکنالوجی ڈسک،7مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی نے آخر کار اپنے لیٹسٹ اسمارٹ فون ماڈل ایل جی ویلویٹ کو لانچ کردیا ہے۔ جو کہ لمبے وقت سے ٹیزرس اور لیک کا حصہ بنا ہوا تھا۔ شروعاتی ٹیزرس میں تصدیق کردی گئی تھی کہ نیا ایل جی فون سینما فل ویوژن ڈسپلے اور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر کے ساتھ لانچ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ایل جی ویلویٹ میں واٹروڈروپ اسٹائل ڈسپلے نوچ اور دائرہ اسکرین ڈیزائن پیش کیا ہے۔ دیگر اہم ہائی لائٹس کی بات کریں ، تو اس میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ واٹر ڈراپ اور ویلوٹ ٹچ ڈیزائن کے ساتھ پلیس کیا گیا ہے۔ آپ کو ایل جی ویلویٹ اسمارٹ فون میں چار الگ الگ کلر آپشن بھی ملںی گے۔ فی الحال یہ اسمارٹ فون جنوبی کوریا میں لانچ ہوا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اسے ہندوستان میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ایل جی ویلویٹ قیمت اور تفصیلات
ایل جی ویلویٹ کے ایک واحد 8جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت کے آر ڈبلیو 899800 (تقریبا 55700روپے) ہے۔ یہ فون گرین، گرے، وائٹ اور سن سیٹ کلر آپشن میں دستیاب ہوگا۔

ایل جی ویلویٹ اسپیسیفیکیشن و فیچرس
ایل جی ویلویٹ سے متعلق ذیادہ تر معلومات کمپنی کی طرف سے پہلے ہی جاری کردی گئی تھی۔ جس میں فون کی قیمت سے لیکر فون کے اسپیسیفیکیشن تک کہ تفصیلات شامل تھی۔ اسکے سبھی اسپیسیفیکیشن کچھ اس طرح ہیں۔ ڈوئل سم ایل ویلویٹ میں 6.8 انچ کا سینما فل ویژن فل ایچ ڈی پلس او لیڈ ڈسپلے ہے۔

اب بات کرتے ہیں کیمرا اسپیسیفیکیشن
ایل جی ویلویٹ تین ریئرکیمرے کے ساتھ آئے گا۔ وہ بھی ورٹیکل پوزیشن میں۔ یہاں 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا،8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ کیمرا اور 5میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر ہوگا۔ فون میں ایک ایل ای ڈی فلیش بھی دیا جائے گا۔ ایل جی ویلویٹ میں 16میگا پکسل کا سیلفی سینسر موجود ہے۔

Tags:

You Might also Like