Type to search

ٹیکنالوجی

ٹرپل کیمرا اور فاسٹ چارجینگ والا ایل جی اسٹائلو 6 اسمارٹ فون لانچ

lg-stylo-6

ٹیکنالوجی ڈسک،20مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون کمپنی ایل جی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلو 6 لانچ کردیا ہے۔ بجٹ سیگمنٹ میں لانچ کیا گیا یہ اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلو 5 کا اپ گریٹ بتایا جارہا ہے۔ ایل جی اسٹائلو 6 میں بہتر ٹرپل کیمرا سیٹ اپ اور فاسٹ چارجینگ والی بیٹری دی گئی ہے۔

ایل جی اسٹائلو 6 کے اسپیسیفیکیشن
فون میں شاندار 6.8 انچ کا فل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جو ایف ایچ ی + ریزولیشن کے ساتھ آتا ہے۔ واٹر ڈراپ نوچ ڈیزائن کی وجہ سے کافی پریمیم لگتا ہے۔ 3جی بی ریم اور 64 جی بی کے اسٹوریج والے اس فون کا ایل جی کا یو آئی (یوزر انٹرفیس) دیا گیا ہے۔ جو اینڈروئیڈ 10 آپریٹینگ سسٹم پر بیسڈ ہے۔

مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کرنے والے اس فون میں کمپنی نے ہیلیو پی 35 ایس سی پروسیسر دیا ہے۔ فوٹو گرافی کے لئے فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس میں 5 میگا پکسل کے پرائمری کیمرے کے ساتھ 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ شوٹر اور ایک 5 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر دیا گیا ہے۔ سیلفی کے لیے فون میں 13 میگا پکسل کا کیمرا لگا ہے۔

فون کو پاور دینے کے لیے اس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ بیٹری جلدی چارج ہواسکے لیے فون میں یو ایس بی ۔ سی کے ساتھ 18واٹ کا فاسٹ چارجینگ سپورٹ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں 4جی ولٹ ، وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.0 جی پی ایس اور 3.5 ایم ایم آڈیو جیک جیسے آپشن ملیں گے۔

کمپنی نے اس فون کو ابھی امریکہ میں دستیاب کرانا شروع کیا ہے۔ امریکہ میں فون کی قیمت 220 (تقریبا 16،600 روپے) ہے۔ دنیا کے باقی ملکوں کے ساتھ ہندوستان میں اس فون کو کب تک لانچ کیا جائے گا اس بارے میں کمپنی نے ابھی کوئی معلومات نہیں دی ہے۔

Tags:

You Might also Like