Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی ونگ روٹیٹیڈ اسکرین کے ساتھ لانچ

ایل جی ونگ

ٹیکنالوجی ڈسک،30 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی کوریائی ٹیک کمپنی ایل جی نے اپنے روٹیٹنگ (گھومنے والے) اسمارٹ فون ایل جی ونگ کو آج ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا گھومنے والا اسمارٹ فون ہے۔

ہندوستان میں فون کی قیمت 69،990 روپے رکھی گئی ہے اور یہ 9 نومبر سے فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

ایل جی ونگ کو انوکھے ڈوئل اسکرین ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے- جس میں سے ایک سویول اسکرین ہے جو 90 ڈگری گھومتا ہے-اس اسمارٹ فون میں پروپرائٹری سافٹ ویئر بھی فیچر کیا گیا ہے- جو سویول موڈ لیکر آتا ہے-

نئے فارم فیکٹر کی وجہ سے یوزرس کے پاس اب بنیادی موڈ اور سویول موڈ ہوگا- سویول موڈ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے آگے کا حصہ پوری طرح سے 90 ڈگری میں گھومتا ہے، جسکے بعد اہم اسکرین لینڈاسکیپ میں آجاتا ہے-

اس سے وائیڈ-اسکرین تجربہ ملتا ہے- یوزر پرائمری اسکرین پر ویڈیو دیکھنے کے ساتھ سکنڈری اسکرین پر کچھ اور کام کرسکتے ہیں- ایل جی ونگ کو پچھلے مہینے عالمی سطح پر لانچ کیا گیا تھا-

یہ اسمارٹ فون جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی کے ایکسپلورر پروجیکٹ کے تحت پیش ہونے والا پہلا ڈیوائس ہے، جسکا مقصد اسمارٹ فون میں نئے استعمال کا تصور کو پیش کرنا ہے- ایل جی نے اسکے ساتھ ایل جی ویلویٹ ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون بھی لانچ کیا ہے-

ایل جی ونگ کی قیمت اور دستیابی
ایل جی کو جنوبی کوریا میں کے آر ڈبلیو 1,098,900 (تقریبا 71600 روپے) کی قیمت میں پیش کیا گیا تھا-
ہندوستان میں اس فون کی فروخت 9 نومبر سے شروع ہوگی- ایل جی کے 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت ہندوستان میں 699990 روپے ہے- کلر آپشن کی با کریں تو ایل جی فون ارورہ گرے اور الیژن اسکائی کلر میں آتا ہے-

ایل جی فون کے اسپیسیفکیشن
ڈوئل سم
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی کیو او ایس پر چلے گا
پرائمری اسکرین فون 6.8 انچ کا فل ایچ ڈی
پی-او لیڈ فلویژن پینل
سکنڈری اسکرین 3.9 انچ کا فل ایچ ڈی
جی-او لیڈ پینل
فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر
فون میں 8جی بی ریم

اسمارٹ فون کا کیمرا سیٹ اپ
فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل
ایف/1.8 اپرچر کے ساتھ
سکنڈری کیمرا 13 میگا پکسل
ایف 1.9 الٹرا وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ
اور 12 میگا پکسل کا تیسرا کیمرا
ہوکس موشن اسٹیبلائزر
سیلفی کے لیے 32 میگا پکسل کا پاپ -اپ سینسر
ایف/1.9 لینس کے ساتھ

ایل جی فون میں اسٹوریج اور بیٹری
فون میں ان بلڈ اسٹوریج کے دو آپشن 128 اور 256 جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے اسٹوریج میں اضافہ کی سہولت
کنیکٹیویٹی فیچرس میں 5جی، 4جی
وائی-فائی 802.11 اے سی
بلوٹوتھ 5.1، این ایف سی
جی پی ایس/اے-جی پی ایس
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
ان-ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر
فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری
فوری چارج 25+4.0 واٹ فاسٹ چارجینگ
فون کا وزن 260 گرام

Tags:

You Might also Like