Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی جی 8 ایکس تھنک کیو سمیت ایل جی اسمارٹ ٹی وی کی بکنگ شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،2مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں لاک ڈاؤن کو ایک بار پھر دو ہفتوں کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ پھر بھی ایل جی نے اپنے ایل جی جی 8 ایکس تھنک کیو اسمارٹ فون کے لیے رجسٹریشن لینے شروع کر دیئے ہیں۔

فون کے لیے رجسٹر کرنے والے گراہکوں کو اسمارٹ فون پر 5000 روپے کا فوری چھوٹ اور بلو ٹوتھ ہیڈ سیٹ کو 1999 روپے قیمت میں خریدنے کا موقع ملے گا۔ کمپنی نے اپنے دیگر پراڈکٹ کیٹگری پر بھی 10ہزار روپے تک کے آفر کا اعلان کیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ گراہک ان پراڈکٹس کو 15مئی تک پری بکنگ کرسکتے ہیں اور ان آفرس کا فائدہ اٹھانے کے لیے خرید کی مدت 30مئی رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے چنندہ پراڈکٹس کے لیے ایک مخصوص مائیکرو سائٹ پیش کی ہے۔ ایل جی جی 8 ایکس تھنک کیو کو ہندوستان میں پچھلے سال ڈسمبر میں لانچ کیا گیا تھا اور اسکی قیمت 49999 روپے ہے۔ جیسا کہ حکومت نے ملک میں غیر ضروری سامنوں کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ ایل جی صرف ان یوزرس کی دلچسپی کو رجسٹر کررہی ہے جو لاک ڈاؤن کے بعد اس ڈیوائس کو خریدنے کے خواہش مند ہے۔ اگر کوئی خواہشمند گراہک 15مئی سے پہلے اپنی دلچسپی کو رجسٹر کرتا ہے تو اسے ڈیوائس کو خریدتے وقت 5000 روپے کی فوری چھوٹ ملے گی۔ اتنا ہی نہیں گراہک بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ کو 1999 روپے میں خرید سکے گا۔ یہ آفر تبھی لاگو ہوتا ہے جب گراہک 30 مئی سے پہلے ڈیوائس خریدتا ہے ۔

کمپنی ایل جی ٹی وی اور آوڈیو پراڈکٹس کے لیے رجسٹر کرنے والے گراہکوں کو کریڈیٹ اور ڈیبیٹ پر 15فیصد تک کیش بیک ذیادہ سے ذیادہ 17500 روپے تک کی ایک قسط کی چھوٹ اور لکی ڈرا انٹری دے رہا ہے۔ جس میں گراہک کو ایل کے 7 اسپیکر جتنے کا موقع ملے گا۔

Tags:

You Might also Like