Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی ویلویٹ کے اسپسیفیکیشن لانچ سے پہلے لیک

lg-velvet

ٹیکنالوجی ڈسک،27اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی ویلویٹ کے اسپسیفیکیشن لانچ سے کچھ دن پہلے ہی آن لائن سامنے آگئے ہیں۔ نیا ایل جی اسمارٹ فون 8 جی بی ریم اور 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ آسکتا ہے۔ جنوبی کوریائی کمپنی نے پہلے ہی تصدیق کردی تھی کہ یہ ایل جی ویلویٹ فون کوالکم اسنیپ ڈریگن 765 پروسیسر کے ساتھ آئے گا اور اس میں چار رنگوں کے آپشن ملیں گے۔ یہ آنے والے فون 7 مئی کو آفیشل طور سے آن لائن ایونٹ کے ذریعہ لانچ کیا جائے گا۔

ایک اسپسیفیکیشن شیٹ جنوبی کوریائی فورم Meeco.kr پر لسٹ ہوئی ہے۔ جسے لیکر مانا جارہا ہے کہ یہ ایل جی ویلویٹ کے اسپسیفیکیشن ہے۔ اس شیٹ کو ایک ٹپسٹر نے بھی ٹیوٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ جسکا یوزر نام سلیپی کما ہے۔

شیٹ کے مطابق ایل جی ویلویٹ ٹرپل ریئر کیمرے سیٹ اپ کے ساتھ آئے گا۔ جسکا پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ یہ کیمرا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کے ساتھ آئے گا۔ اس میں 8 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرا ہوگا ، جس میں وائیڈ اینگل لینس ہوگا اور 5 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر دیا جائے گا۔ سیلفی کے لیے اس فون میں جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا جائے گا۔

اسٹوریج کی بات کریں تو ایل جی ویلویٹ میں 128 جی بی اسٹوریج ہوگا۔ جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ 2جی بی تک ملے گا۔ اسکے علاوہ فون کا کم سے کم ایک ماڈل 8 جی بی ریم کے ساتھ آئے گا۔

اس شیٹ میں آئی پی 68اور 4300 ایم اے ایچ بیٹری بھی لسٹ کی گئی ہے۔ اس میں 765 پروسیسر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جو کہ پچھلے آفیشل ٹریزر میں بھی دیکھا تھا۔ اسکے علاوہ یہ فون ان۔ڈسپلے فنگر پرنٹ اور اسٹوریو اسپیکر ، اے آئی آرٹفشئل انٹیلجنس ساؤنڈ کے ساتھ آئے گا۔

Tags:

You Might also Like