Type to search

ٹی وی اور فلم

بچن پانڈے میں اکشے کے ساتھ پھر نظر آئیں گی کیرتی سینن

فلمی ڈسک،14نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار ان دنوں سب سے زیادہ مصروف ایکٹر ہے- حال ہی میں ایکٹر کی  ہاؤس فل 4 ریلیز ہوئی ہے- فلم باکس آفس پر جم کر دھمال مچا رہی ہے- اس فلم میں اشے کےساتھ کیرتی سینن بھی نظر آئی ہے-

کھلاڑی کے پاس آنے فلموں کی لمبی فہرست ہے- جن میں سے ایک کا نام بچپن پانڈے ہیں- اب یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’بچن پانڈے‘ میں ساتھ نظر آئےگی۔ اس فلم کی ہدایت فرہاد سامجی کریں گے۔ ابھی فلم کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔ بچن پانڈے کی شوٹنگ فروری 2020 میں شروع ہوگی۔

فلم کو لیکر بڑی خبر سامنے آرہی ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کیری سنینن بچن پانڈے میں نظر آنے والی ہے-

دراصل فلم پروڈیوسر ساجد نانڈیا والا کی کمپنی نانڈیا والا گرانڈ سن نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر بچن پانڈے فلم کو لیکر ایک ٹیوٹ کیا ہے- انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ ہم بہت خوش ہے، ہم خوش ہوکر کے یہ اعلان کررہے ہیں کہ کیرتی سینن کرسمس 2020 کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے یہاں ہیں-

فلم کی بات کریں تو بچن پانڈے سال 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ویرم کا ہندی ریمیک ہے- بچن پانڈے میں اکشے کمار اہم رول میں ہے-

کریتی سینن نے کہا،’’اکشے ساجد اور فرہاد کے ساتھ مجھ ’ہاؤس فل 4‘ میں کام کرکے بہت اچھا لگا تھا اور ایک بار پھر میں ان کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرجوش ہوں۔

ساجد سر کے ساتھ یہ میری تیسری فلم ہے اور یہ بھی کافی دلچسپ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ’بچن پانڈے‘ اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ یہ ایک کمرشیل ایکشن فلم ہوگی اور فلم کی ٹیم نے ابھی سے اس کے اسٹنٹ سین ڈیزائن کرنے شروع کردئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like