Type to search

فیشن

عامر خان کی بیٹی نے کرایا فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک، 14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرن خان یوں تو سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو رہتی ہے – لیکن انکے فوٹو اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوتے ہیں- اس بار ایران خان اپنی فوٹو کو لیکر سرخیوں میں آگئی ہے، دراصل عامر خان کی بیٹی ایران خان نے حال ہی میں فوٹو شوٹ کرایا ہے، ان تصویروں میں انکا اسٹائل اور انداز فینس کو خوب پسند آرہا ہے- ایران خان کی ان اسٹائلش تصویریوں کو انکے فین کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے-

گولڈن اور بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہے عامر خان کی بیٹی ایران خان اس فوٹو میں کافی خوبصورت لگ رہی ہے- انکا اسٹائل دیکھنے لائق ہے- اس فوٹو کے علاوہ ایران میرون گاؤن میں بھی نظر آرہی ہے- میرون گاؤن میں ایران خان کافی بولڈ لگ رہی ہے- ایران کے فوٹو پر فینس خوب تبصرے کررہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan Official Fan Club🔵 (@ira.khan_) on

بتادیں کہ دوسرے بالی ووڈ اسٹار کڈس کی طرح عامر خان کی بیٹی ایران ایکٹینگ  نہیں، بلکہ ڈائریکشن میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہے- انہوں نے اس چیز کے لیے پوری تیاری بھی کرلی ہے- دراصل ایرا خان ایک پلے ڈائریکٹ کررہی ہے جسکا پریمیئر اسی سال ڈسمبر میں کیا جائے گا- ان کا یہ پلے گریک اسٹوری پر مبنی ہے- جس میں ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی بیوی اور اداکارہ ہیزل کیچ بھی نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like