Type to search

ٹی وی اور فلم

انکیتا لوکھنڈے کا ٹی وی سیریل سے فلم تک کامیاب سفر

فلمی ڈسک،14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل سے کیریئر کی شروعات کے بالی ووڈ پہنچنے والی اداکارہ  اور ماڈل انکیتا لوکھنڈے ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ انکیتا آئے دن اپنی نئی ۔ نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ لیکن اس بار انکیتا نے ٹائڈ ہائی سلٹ ڈریس فوٹو شوٹ کے دوران کئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جو اب انکے فینس کو کچھ زیادہ ہی دیوانہ کررہی ہے۔ انکیتا کایہ نیو بیک لیس انداز انکے فینس کو بے حد پسند آرہی ہے۔

انکیتا 19 دسمبر 1984 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مہاراشٹرین خاندان میں پیدا ہوئی۔ انکیتا کے والد ششیکانت لوکھنڈے ایک بینکر ہیں اور والدہ وندنا پانڈیس ٹیچر ہیں۔ انکیتا کے دو چھوٹے بھائی ۔ بہن ہے، سورج لوکھنڈے اور جیوتی لوکھنڈے، انکیتا کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ 2005 میں گریجویشن کرنے کے بعد ، انکیتا کی اداکاری کا دیوانہ پن انہیں اندور سے ممبئی لایا تھا۔ کالج کے وقت انکیتا  ریاستی سطح کے بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہے۔

انکیتا نے اپنے ٹی وی سیریل کی شروعات سال 2006 میں ٹیلنٹ ہنٹ ریالٹی شو آئیڈیا زئی سنی اسٹار سے کیا تھا۔ اس کے بعد انکیتا کو ٹی وی کی دنیا میں سب سے بڑا بریک ایکتا کپور کے شو پوتر رشتہ سےملا۔ اس شو میں انکیتا نے دو رول ادا کیئے تھے ۔ ارچنا اور انکیتا کا۔ انکیتا اس شو سے قریب 5 سال تک جوڑی رہی۔ انکیتا اس شو سے بے حد مقبول ہوئی اور انہیں گھر ۔ گھر ارچنا نام سے پہچانا جانے لگا۔

سال 2011 میں انکیتا ڈانس شو جھلک دیکھلا جا سیزن 4 میں نظر آئی۔ اسی سال انکیتا ریالٹی شو کامیڈی سرکس میں کپل شرما کے ساتھ اسٹانڈ اپ کامیڈی کرتی ہوئی دیکھائی دی تھی۔

سال 2013 میں ایکتا کپور کی فلم ایک تھی ڈائن کی تشہیر کرنے کے لیے انکیتا ایکتا کپور کی طرف سے منی سیریز ’ایک تھی نائیکا‘ میں بھی نظر آئی تھی۔

ٹی وی شور پوتر رشتہ سے پہچان بنانے کے بعد انکیتا فلمی دنیا میں فلم مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی سے قدم رکھا۔ فلم میں انکیتا جھلکاری بائی کا کردار نبھایا، اس فلم میں کنگنا رناوت تھی۔

انکیتا قریب 6 سال پہلے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ تعلقات میں رہی، حالانکہ یہ رشتہ سال 2016 میں کسی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

انکیتا  نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کے فوٹو میں بے خوبصورت نظر آرہی ہے۔ اپنی بیک لیس گاؤن کو فوکس کرتے ہوئے شیئر کیے ہیں۔ اس گاؤن پر سیکوئنس ورک کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے یہ زیادہ ہی خوبصورت ہوگیا ہے۔ اس گاؤن کے ساتھ انکیتا نے جویلرس اور نیوڈ میک اپ والا لُک کیری کیا ہے۔ انکیتا ان دنوں آن اپنے آنے والے سیریل ناگن 4 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Tags:

You Might also Like