Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹاپ لیس فوٹو شوٹ کے بعد اس وجہ سے بحث میں ہے کیارا اڈوانی

فیشن ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی گذشتہ سال کبیر سنگھ کی پریتی کے کردار کے بعد سے ہی لوگوں کی پرفیکٹ بنی ہوئی ہے- گذشتہ دنوں انہوں نے ایک ٹاپ لیس فوٹو شوٹ کرا کر اپنے فینس کا دل جیت رہی ہے- حالانکہ اس شوٹ کے بعد کیارا اڈوانی کافی تنازعات میں بھی آئی، لیکن اب کیارا نے اپنے کرداروں کو لیکر کھول کر بات کی ہے- کیارا کا کہنا ہے کہ اب تک جن فلموں میں انہوں نے کام کیا ہے سبھی کرداروں میں انکا رول ایک دوسرے سے الگ الگ رہا ہے- آنے والے سال میں وہ کافی مصروف ہے- وہ فلم گلٹی میں دیکھائی دیں گی-
فلم میں اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، میں گلٹی میں نیکی نامی ایک کردار نبھا رہی ہوں، وہ ایک انتہائی پیچیدہ کردار ہے- اس نے ماسک پہنا ہوا ہے-
انہوں نے کہا کہ میں خود جیسی ہوں اس سے وہ کئی دور ہے- اس کردار کے کئی شیڈس کو سمجھانے اور اسکو نبھانا بے حد دلچسپ رہا-

انہوں نے آگے کہا، کبیر سنگھ گڈ نیوز، اور گلٹی فلمی میں میرے کردار ایک دوسرے سے کافی الگ ہے- امید ہے کہ جیسے ناظرین نے مجھے دیگر رول میں پسند کیا تھا ویسے ہی گلٹی میں بھی کریں گے-
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیا اداکارہ کو بہتر موقع مہیا کرتے ہیں، اسکے جواب میں انہوں نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ آج کے وقت میں یہ باتیں مٹ رہی ہے، مجھے یاد ہے فلم سنجو میں مجھے وکی کوشال کا کردار بھی اتنا ہی پسند آیا جتنا سنجو کا آیا تھا-

کیارا نے آگے کہا کہ جو رول آپ نبھا رہے ہیں، وہ آپ کو ایک اداکارہ کے طور پرجوش کریں- میرے جیسے اداکارہ بھی او ٹی ٹی جیسے پلیٹ فارم پر ایک فیچر فلم کررہی ہے- مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے- ایک بدلاؤ ہورہا ہے-
فلم گلٹی کی ہدایت روچی نارائن نے کی ہے، اس میں کیارا اڈوانی ، آکانشکا رنجن کپور، طاہر شبیر نے کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like