Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس الرٹ کی وجہ سے اندور میں ہونے والا آئیفا ایوارڈز اکتوبر میں ہوگا

فلمی ڈسک،6مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے الرٹ کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں ہونے والا آئیفا ایوارڈز فنکشن اس سال اکتوبر تک کے لیے ٹال دیا گیا ہے- آپ کو بتادیں کہ اندور میں 27 سے 29 مارچ تک آئیفا ایوارڈز 2020 کا انعقاد ہونا تھا، اس سے پہلے 21 مارچ کو بھوپال کے منٹو حال میں آئیفا ایوارڈز نائٹ کا انعقاد کیا جانا تھا-

آپ کو بتادیں کہ چین میں پنپا وائرس اب ہندوستان میں بھی دستک دے چکا ہے- ملک میں اب تک کورونا وائرس سے جڑے 30 معاملے سامنے آچکے ہیں- اسکو دیکھتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومتیں الرٹ ہے- حال ہی میں پی ایم مودی اور وزیرداخلہ نے بھی کورونا وائرس کو لیکر ملک کے شہریوں سے بھیڑ بھاڑ والے جگہوں پر احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی-

آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنے کے لئے ملک و بیرون ملک سے 6000 سے زیادہ افراد جمع ہوں گے۔ ہجوم والی جگہوں پر کورونا وائرس پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں محکمہ صحت کی ہدایات کا جائزہ لیتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے کورانا وائرس کے خلاف چوکس رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا آئیفا ایوارڈ اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔